اقوالِ حکمت

آدمی کے لیے ہمیشہ دو میں سے ایک کے انتخاب کا موقع ہوتا ہے۔ مگر نادان آدمی تیسرا انتخاب لینے کی کوشش کرتا ہے، جو موجودہ دنیا میں سرے سے کسی کے لیے ممکن ہی نہیں۔

٭ ٭ ٭

ذاتی انٹرسٹ کے معاملہ میں ہر آدمی ہیرو بنا ہوا ہے اور جہاں ذاتی انٹرسٹ کا معاملہ نہ ہو وہاں ہر آدمی زیرو نظر آتا ہے۔

٭ ٭ ٭

لوگ جو کچھ چاہتے ہیں اس کو وہ پاتے نہیں، کیوں کہ وہ اس کی قیمت دینے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔

٭ ٭ ٭

کسی مسلمان کےپاس شکایت کی باتیں ہیں اور کسی مسلمان کے پاس فخر کی باتیں۔ ایک نے صبر کو حذف کر رکھا ہے اور دوسرے نے شکر کو۔

٭ ٭ ٭

سبسے اعلیٰ انسانی صفت سنجیدگی ہے اور سب سے پست انسانی صفت کمینگی۔

٭ ٭ ٭

حق کے آگے نہ جھکنا خدا کے آگے نہ جھکنا ہے۔ ایسے لوگ یقیناً خدا کے باغی ہیں، خواہ بظاہر وہ رکوع اور سجدہ کر رہے ہوں۔

٭ ٭ ٭

لوگ بولنا جانتے ہیں، مگر وہ سننا نہیں جانتے۔ اگر وہ سننے والے بن جائیںتو وہ زیادہ بہتر طور پر بولنے والے بن سکتے ہیں۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom