تخریب نہیں

کورین ایر کی فلائٹ 858 نومبر 1987 کی 29  تاریخ کو بغداد سے اڑی ۔ اسے سی اول پہنچنا تھا۔ وہ بحرانڈمان کے اوپر 37  ہزار فٹ کی بلندی پر ا ڑرہی تھی کہ اچانک دھماکا ہوا ، اور اس کے 115  مسافر فضا ہی میں ہلاک ہو گئے۔ دھما کا اتناشدید تھا کہ پائلٹ ایر پورٹ کو سگنل (Distress signal) بھی نہ بھیج سکا۔ جب کہ اس کے لیے صرف ایک سکنڈ کا وقت درکار تھا۔ جہاز کی تباہی کا یہ منصوبہ شمالی کو ریا کی طرف سے بنایا گیا تھا ۔ منصوبے کے تحت شمالی کوریا کی ایک 24 سالہ عورت کو تربیت دے کر جہاز کا سفر کرایا گیا ۔ وہ بغداد سے اس جہاز پر سوار ہوئی اور جہاز کے اوپر کے خانہ میں ٹرانسسٹر بم رکھ کر ابوظبی میں اتر گئی۔ یہ ایک طاقت ور ٹائم بم تھا۔ وہ اپنے وقت پر پھٹا اور پورا جہاز اچانک تباہ ہوگیا۔

 اس منصوبہ کا مقصد اولمپک 1988 کو ناکام بنانا تھا جو جنوبی کوریا کے دارالسلطنت سی اول میں ہو رہا تھا۔ شمالی کوریا کی اشتراکی  حکومت کو جنوبی کوریا کا یہ اعزاز پسند نہ تھا۔ شمالی کوریا کے اسٹالینی ڈکٹیٹر کم اِل سنگ (Kim Il Sung) نے اپنی خفیہ ایجنسی کوحکم دیا کہ جنوبی کوریا کے جہاز کو بم سے اڑادو تا کہ جنوبی کوریا کا سفر لوگوں کو غیر محفوظ معلوم ہونے لگے اور لوگ اولمپک میں شرکت کا ارادہ چھوڑ دیں۔اس تخریبی مقصد کے تحت مذکورہ جہاز کو برباد کیا گیا۔

جنوبی کوریا کے جہاز کو برباد کرنا نہایت بے ہودہ جرم تھا۔ مگر دہشت گردی کے اعتبار سے وہ  مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔ کوئی بھی ملک اس سے ڈر کر اولمپک کی شرکت سے نہیں رکا۔ اس کے بر عکس 161 ملکوں نے اعلان کیا کہ وہ سب اس میں شریک ہوں گے ۔ یہ تعداد کسی بھی پچھلے اولمپک سےزیادہ ہے :

The destruction of KAL 858 was a monstrous crime, but as an act of terrorism it proved to be monumental failure. No country was frightened away from the Olympics. On the contrary, 161 countries have announced they will attend, more than at any previous Games.

(Reader's Digest, August 1988)

کسی کے خلاف تخریب کاری خود اپنے خلاف تخریب کاری ہے ۔ ایسا آدمی صرف اپنا نقصان کرتا ہے ، وہ کسی دوسرے شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا ۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom