مشن کی اہمیت

مرد اور عورت دونوں کی ایک فطری ضرورت ہے کہ ان کا ایک قریبی ساتھی ہو۔ ایسا ساتھی جس سے وہ اپنی ہر بات کہہ سکے، اور جس پر پورا اعتماد رکھ سکے۔ مرد اور عورت دونوں اس اعتبار سے ایک دوسرے کے فطری ساتھی ہیں۔ نکاح کی صورت میں ایک مرد اور ایک عورت دونوں ایک دوسرے کے قریبی رفیق بن جاتے ہیں۔ مگر عملاً ایسا ہوتا ہے کہ شادی کے بعد کچھ مدت تک دونوں کے درمیان محبت کے تعلقات ہوتے ہیں، مگر دھیرے دھیرے یہ تعلق گھٹ کر ایک ورکنگ تعلق (working relationship) بن جاتا ہے۔

یہ صورت حال مرد اور عورت دونوں کے لیے یقینا ایک ناپسندیدہ صورت حال ہے۔ نکاح کے وقت مرد و عورت، دونوں ناپختگی کی عمر (age of immaturity) میں ہوتے ہیں۔ بعد کو دھیرے دھیرے وہ وقت آتا ہے جب کہ دونوں پختگی کی عمر (age of maturity) تک پہنچ جاتے ہیں۔ پہلے دور کے مقابلے میں بعد کے دور میں دونوں زیادہ تجربہ کار، زیادہ دانش مند، زیادہ سنجیدہ، زیادہ گہری سوچ والےبن جاتے ہیں۔ مگر عملاً یہ ہوتا ہے کہ پہلے دور میں دونوں کے درمیان زیادہ گہرے تعلقات ہوتے ہیں، اور بعد کے دور میں دونوں کے تعلقات گھٹ کر کمتر سطح پر قائم ہوجاتے ہیں۔

اس مسئلے کا حل صرف ایک ہے۔ وہ یہ کہ دونوں کا ایک مشن ہو، جو ان کی آخری عمر تک قائم رہے۔مثلا اگر دونوں اپنی دوسری مصروفیات کے ساتھ یہ طے کریں کہ ان کو یہ کوشش کرنا ہے کہ خدا کے منصوبہ کےمطابق قرآن ساری دنیا میں پہنچ جائے۔ ہر انسان اس کو اپنی قابل فہم زبان میں پڑھنے کے قابل ہوجائے۔ تو یہ ایک ایسا مشن ہوگا جو ہمیشہ جاری رہے گا، اور شوہر اور بیوی کے تعلقات کو ہمیشہ زندہ رکھے گا۔ اس طرح یہ ہوگا کہ پہلے اگر دونوں صرف ہزبنڈ اور وائف تھے، تو اب دونوں ہزبنڈ پلس اور وائف پلس بن جائیں گے۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom