فقدانِ معرفت کا دور
ایک لمبی روایت حدیث کی مختلف کتابوں میں آئی ہے، جس میں بعد کے زمانے کی پیشین گوئی کی گئی ہے ۔ اس کا ایک جزء یہ ہے: وَيُقَالُ لِلرَّجُلِ مَا أَعْقَلَهُ وَمَا أَظْرَفَهُ وَمَا أَجْلَدَهُ، وَمَا فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةِ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ(صحیح البخاری، حدیث نمبر 6497؛ صحیح مسلم، حدیث نمبر 143)۔ یعنی کسی شخص کے متعلق کہا جائے گا کہ کتنا عقلمند ہے ، کتنا بلند حوصلہ ہے اور کتنا بہادر ہے ۔ حالانکہ اس کے دل میں رائی برابر بھی ایمان نہیں ہو گا ۔
Magazine :
