مطالعۂ حدیث
شرح مشکاۃ المصابیح
29
معاذ بن جبل رضي الله عنه كهتے هيں كه ميں نے كها كه اے خدا كے رسول مجھے كوئي ايسا عمل بتائيے جو مجھ كو جنت سے قريب كردے اور مجھ كو جهنم سے دور كردے۔ آپ نے فرمايا كه تم نے بهت بڑي بات پوچھي هے۔ البته وه آسان هے جس كے لیے خدا اسے آسان كردے: تم الله كي عبادت كرو اور اس كے ساتھ كسي چيز كو شريك نه ٹھهراؤ۔ اور تم نماز قائم كرو اور تم زكاة ادا كرو۔ اور تم رمضان كے روزے ركھو اور تم بيت الله كا حج كرو۔ پھر آپ نے فرمايا: كيا ميں تم كو خير كے دروازے نه بتاؤں۔ روزه ڈھال هے۔ اور صدقه گناه كو بجھاتا هے جس طرح سے پاني آگ كو بجھاتا هے۔ اور آدمي كا رات كے وقت نماز پڑھنا۔ پھر آپ نے قرآن كي (دو)آیتیں تلاوت کیں: ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں۔ وہ اپنے رب کو پکارتے ہیں ڈر سے اور امید سے۔ اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے، وہ اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔ تو کسی کو خبر نہیں کہ ان لوگوں کے لیے ان کے اعمال کے صلہ میں آنکھوں کی کیا ٹھنڈک چھپا کر رکھی گئی ہے (32:16-17)۔ پھر آپ نے فرمايا كه كيا ميں تم كو نه بتاؤں تمام چيزوں كا سرا اور اس كا ستون اور اس كي چوٹي۔ ميں نے كها كه هاں، اے خدا كے رسول۔ آپ نے فرمايا كه معامله كا سرا اسلام هے اور اس كا ستون نماز هے اور اس كي چوٹي جهاد هے۔ پھر آپ نے فرمايا كه كيا ميں تم كو ان سب كي اصل نه بتادوں۔ ميں نے كها كه هاں، اے خدا كے رسول۔ پھر آپ نے اپني زبان پكڑي اور كها: اس سے اپنے آپ كو روكو۔ ميں نے كها كه كيا هم پكڑے جائيں گے اس پر جو هم بولتےهيں۔ آپ نے فرمايا كه اے معاذ تم كو تمهاري ماں گم كرے۔ لوگوں كو جهنم ميں، اوندھے منه، ان کی زبان سے نکلا ہوا بے فائدہ کلام هي گرائے گا (سنن الترمذي، حدیث نمبر 2616 ؛ سنن ابن ماجه، حدیث نمبر3973؛ مسند احمد،حدیث نمبر 10164)۔
زبان کو آپ نے کیوں اتنا زیادہ اہمیت دی۔ زبان آدمی کے پورے وجود کا خلاصہ ہے، آدمی کو چاہیے کہ زبان کی حفاظت کا آخری حد تک اہتمام کرے۔زبان آدمي كي اندروني شخصيت كي نمائنده هے۔ جو آدمي غير ذمه دارانه انداز ميں كلام كرے اور بے روك ٹوك اپني زبان كو دوسروں كے خلاف استعمال كرے وه اپنے اس عمل سے اس بات كا ثبوت ديتا هے كه اس كے اندر ايك ايسي شخصيت چھپي هوئي هے جو الله كے خوف اورآخرت كے انديشے سے خالي هے۔ ايسا انسان هر دوسري غلطي كو كرنے كے لیے بھي جري رهے گا۔
اس كے برعكس، جو آدمي اپني زبان كے استعمال ميں محتاط هو۔ جو اپني زبان سے بھلائي اور انصاف كي بات بولے ايسا آدمي اپنے اس عمل سے بتاتا هے كه وه ايك صالح انسان هے۔ وه اپنے آپ كو خدا كي ماتحتی ميں دیے هوئے هے۔ وه اپنے آپ كو خدا كے حكم كا پابند بنائے هوئے هے۔ زبان انساني شخصيت كي علامت هے جو آدمي زبان كے استعمال كے معامله ميں خدا كي مرضي كا پابند هو وه اپني زندگي كے دوسرے معاملات ميں بھي يقيني طورپر خدا كي مرضي كا پابند هوگا۔ وه هر معامله ميں خدا كا مطلوب بند ہ بنا هوا هوگا۔
30
ابوامامه رضي الله عنه كهتے هيں كه رسول الله صلي الله عليه وسلم نے فرمايا: جس نے الله كے لیے محبت كي اور الله كے لیے ناپسند كيا اور اس نے الله كے لیے ديا اور الله كے لیے روكا تو اس نے ايمان كامل كرليا (سنن ابی داؤد، حدیث نمبر4681)۔الترمذي نے اس حديث كو تقديم وتاخير كے ساتھ معاذ بن انس سے نقل كيا هے۔ اس كے آخر ميں يه الفاظ هيں : اس آدمي نے اپنا ايمان كامل كرليا (سنن الترمذي، حدیث نمبر 2521)۔
ايمان كا آغاز خدائي حقيقتوں كے اعتراف سے هوتا هے۔ يه اعتراف اگر سچا هے تو اس كے لازمي نتيجے كے طورپر آدمي كي زندگي ميں انقلاب آجاتاهے۔ اس كي پسند اور ناپسند پر خدا كا رنگ چھا جاتا هے(البقرہ، 2:138)۔ اس كے تعلقات اور اس كے لين دين خدائي احكام كے تابع هوجاتے هيں۔ آدمي كي پسند اور ناپسند يا اس كے دينے يا نه دينے پر ايمان كا اثر جتنا كم هوگا اتنا هي اس كا ايمان نامكمل سمجھا جائے گا۔
ایمان کے معاملے میں اصل مطلوب چیز حق کا اتباع ہے۔ مومن وہ ہے جو حق کو شعوری طورپر دریافت کرے اور پھر عملاً اُس پر قائم ہوجائے۔ مگر یہ فیصلہ کوئی سادہ فیصلہ نہیں۔ جب ایک شخص اتباعِ حق کا فیصلہ کرتا ہے تو یہ فیصلہ ایک ایسی دنیا میں ہوتا ہے جہاں طرح طرح کے مسائل ہیں۔ کبھی کوئی خارجی چیز اس کی خواہش (desire) یا اس کی انا (ego) کو بھڑکاتی ہے اور اس کا اندیشہ پیدا ہوجاتا ہے کہ وہ اپنی خواہش سے متاثر ہو کر حق کے راستے سے ہٹ جائے۔ اِسی طرح کبھی خارجی مشکلات سے اس کے ارادے میں کمزوری پیدا ہوجاتی ہے اور ضرورت ہوتی ہے کہ اس کو دوبارہ ثابت قدمی پر آمادہ کیا جائے۔ايمانِ كامل كا مطلب يه هے كه آدمي نے اپنے رب سے جو عهد كيا تھا اس كي اس نے عملي تصديق كردي۔ وه هر حال ميں اپنے ايماني اقرار پر ثابت قدم رہا۔
31
ابو ذر رضي الله عنه كهتے هيں كه رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمايا: الله كے نزديك سب سے افضل عمل يه هے: الله كے لیے محبت كرنا اور الله كے لیےناپسند كرنا (سنن ابی داؤد، حدیث نمبر4599)۔
آدمي كےاندر سب سے زياده طاقتور جذبه محبت اور ناپسندیدگی كا جذبه هے۔ آدمي كے تمام اعمال انهيں دونوں جذبات كے زير اثر واقع هوتے هيں۔ يه جذبات الله كے تابع هوں تو آدمي كي زندگي اسلامي زندگي بنے گي، اور اگر يه جذبات غير خدا كے تابع هوں تو آدمي كي زندگي غيراسلامي زندگي بن جائے گي۔ اللہ پر ایمان لانے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ ہی انسان کا سب کچھ ہوجائے۔ وہ اپنی محبت ، دشمنی اور انا، وغیرہ جیسے جذبات کو مکمل طور پر اللہ کے حکم کے تابع کردے۔ یہ اللہ کے نزدیک افضل ترین عمل ہے۔
32
ابو هريره رضي الله كهتے هيں كه رسول الله صلي الله عليه وسلم نے فرمايا: مسلم وه هے جس كي زبان سے اور اس كے هاتھ سے مسلمان محفوظ هوں۔ اور مومن وه هے جس سے لوگ اپنے خون اور اپنے مال كے معامله ميں محفوظ هوں (سنن الترمذي، حدیث نمبر 2627؛ سنن النسائي، حدیث نمبر 4996)۔
مسند احمد (حدیث نمبر 7086)میں’’مسلم‘‘ کی جگہ’’الناس‘‘ كا لفظ هے۔یعنی تمام انسان کی جان ومال محفوظ ہو۔ مومن ومسلم كون هے۔ يه وه انسان هے جو اس حقيقت كو دريافت كرے كه خدا اس كا خالق ومالك هے اور موت كے بعد آخرت كي دنيا ميں وه اس كے سارے كارنامهٔ حيات كا حساب لے گا۔ يه عقيده مومن كے اندر آخرت كي پكڑ كا شديد انديشه پيدا كرديتا هے۔ يه انديشه اس كو مجبور كرديتاهے كه وه لوگوں كے ساتھ معامله كرنے ميں پوري طرح محتاط رهے۔ وه اپني زبان سے لوگوں كو تكليف نه پهنچائے۔ انساني حقوق كے معامله ميں وه كسي كو شكايت كا موقع نه دے۔ اپنے آپ كو خدا كي پكڑ سے بچانے كا جذبه اس كوانسانوں كے معامله ميں آخري حد تك بے ضرر بنا ديتا هے۔
33
يه روايت البيهقي نےفضاله بن عبید كے واسطے سے نقل كيا هے۔ اس ميں يه اضافه هے : مجاهد وه هے جو الله كي اطاعت كے لیے اپنے نفس سے جهاد كرے اور مهاجروه هے جو خطاؤں اور گناهوں كو چھوڑ دے (شعب الایمان للبيهقي، حدیث نمبر10611)۔
جهاد كا اصل محرك الله كي پكڑ کاانديشه هے۔ اس لیے حقيقي مجاهد وه هے جو سب سے پهلے خود اپني ذات كے ساتھ جهاد كرے، وه اپنے نفس كو زير كركے اپني زندگي كو خدا كے تابع بنادے۔ اسي طرح هجرت (ترك) كا محرك بھي خدا كا خوف هے۔ اصلي مهاجر وه هے جس كو خدا كي پكڑ كا انديشه هرگناه كو چھوڑنے پر مجبور كردے۔
34
انس بن مالك رضي الله عنه كهتےهيں كه رسول الله صلي الله عليه وسلم جب بھي هميں خطاب كرتے تو بهت كم ايسا هوتا كه وه يه نه فرمائيں : اس كا ايمان نهيں جس كے اندر امانت نه هو۔ اور اس كا دين دين نهيں جس كے اندر عهد كي پابندی نه هو (شعب الایمان للبيهقي،حدیث نمبر4354؛ مسند احمد، حدیث نمبر 12383)۔
جب ايك آدمي ايمان واسلام كو اختيار كرے تو اس كے لازمي نتيجے كے طورپر اس كي زندگي ميں ايك انقلاب آجاتاهے۔ وه مكمل طورپر ايك با اصول انسان بن جاتا هے۔ ايسے شخص كے لیے ناممكن هوتا هے كه وه كوئي ايسا رويه اختيار كرے جو امانت (trust)كے خلاف هو۔ عهد كرنے كے بعدعهد كا توڑنا اس كو ايسا لگتا هے جيسے اس نے خود اپنے آپ كو توڑ ڈالا۔
35
عباده بن صامت رضي الله عنه كهتےهيں كه ميں نے رسول الله صلي الله عليه وسلم كو يه كهتےهوئے سنا: جو يه گواهي دے كه الله كے سوا كوئي معبود نهيں اور يه كه محمد الله كے رسول هيں، اس پر الله نے جهنم كي آگ كو حرام كرديا هے(صحیح مسلم، حدیث نمبر29؛ سنن الترمذی، حدیث نمبر 2638)۔
قول اور شهادت يا كهنے اورگواهي دينے ميں يه فرق هے كه قول صرف زبان سے هوتا هے مگر شهادت وه هے جس ميں آدمي كا پورا وجود شامل هوجائے۔ جس كو دل كے پورے اطمينان اور ذهن كي كامل تصديق كے ساتھ انجام ديا جائے۔ ايسي شهادت آدمي كي پوري شخصيت كا احاطه كیے هوئے هوتي هے۔ وه جب كهتا هے كه لا إله إلا الله محمد رسول الله تو يه اس كے لیے صرف ايك زباني قول نهيں هوتا بلكه اس واقعه كا اعلان هوتا هے كه اس نے اپني زندگي كے بارے ميں ايك نيا انقلابي فيصله كيا هے۔ ايك ايسا فيصله جس سے اس كی زندگي كا كوئي بھي پہلو اور كوئي بھي شعبه خالي نهيں۔
36
عثمان بن عفان رضي الله عنه كهتے هيں كه رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمايا: جس شخص پر موت آئے او روه جانتا هو كه الله كے سوا كوئي معبود نهيں تو وه جنت ميں داخل هوگا (صحیح مسلم، حدیث نمبر26)۔
اس حديث ميں علم كا لفظ آيا هے۔ كوئي لفظ كبھي اپنے ابتدائي مفهوم ميں هوتا هے اور كبھي اپنے انتهائي مفهوم ميں۔ يهاں علم كا يه لفظ اپنے انتهائي مفہوم ميں هے۔ اس كا مطلب يه هے كه جو آدمي اس حقيقتِ واقعه كو كامل طورپر جان لے كه اس كائنات كاخالق اور مالك اور معبود صرف ايك الله هے۔ اور يه جاننا اتنا بھر پور هو كه اسي كے مطابق اس كي زندگي گزرے اور اسي پر اس كي موت آئے تو ايسا انسان خدائي قانون كے مطابق اس كا مستحق هے كه اس كو جنت ميں داخل كيا جائے۔
37
جابر بن عبدالله رضي الله عنه كهتےهيں كه رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمايا: دو چيزيں لازم كرنے والي هيں ۔ايك شخص نے كها كه اے خدا كے رسول ،دو لازم كرنے والي چيزيں كيا هيں۔ آپ نے فرمايا كه جو آدمي اس حال ميں مرے كه وه الله كے ساتھ كسي چيز كو شريك كرتا تھا تو وه جهنم ميں داخل هوگا۔ اور جو آدمي اس حال ميں مرے كه وه الله كے ساتھ كسي چيز كو شريک نهيں كرتا تھا تو وه جنت ميں داخل هوگا (صحیح مسلم، حدیث نمبر93)۔
خدا كے ساتھ كسي كو شريك كرنا سب سے بڑا گناه هے۔ اور خدا كے ساتھ كسي كو شريك نہ كرنا سب سے بڑي نيكي۔ اس كي حقيقت يه هے كه انسان اپني فطرت كے اعتبار سے يه چاهتا هے كه وه كسي چيز كو اپنا سب كچھ بنائے۔ اس كو اپني زندگي ميں سب سے اونچا مقام دے۔ اپنے خوف اور محبت كے جذبات كو سب سے زياده اس كے ساتھ وابسته كرے۔ وهي اس كے لیے اعتماد اور توكل كا سرچشمه هو۔ يه درجه صرف ايك خدا كو دينا توحيد هے۔
او رخدا كے سوا كسي اور سے اس قسم كي وابستگي اختيار كرنا شرك هے۔ خدا كا يه فيصله هے كه اس كي دنيا ميں اهل توحيد كو نجات ملے اور اهل شرك فلاح ونجات سے محروم هو كر ره جائيں۔
38
ابو هريره رضي الله عنه كهتے هيں كه هم رسول الله صلى الله عليه وسلم كے پاس بيٹھے هوئے تھے اور همارے ساتھ اس مجلس ميں ابو بكر او رعمر رضي الله عنهما بھي تھے۔پھر رسول الله صلي الله عليه وسلم همارے درميان سے اٹھے۔ پھر آپ نے واپسي ميں دير لگائي تو هم كو اندیشہ هوا كه ہماری غیر موجودگی میں آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچ گیا ہو۔ پس هم گھبرا گئے اور هم اٹھ گئے۔اور ميں گھبرانے والوں ميں پهلا شخص تھا۔ پھر ميں رسول الله صلي الله عليه وسلم كو تلاش كرتےهوئے نكلا۔ يهاں تك كه ميں بنو نجارسے تعلق رکھنے والے ایک انصار كے باغ تك پهنچا ۔باغ كے چاروں طرف دیوار تھي۔ ميں دیوار كے ارد گرد گھوما كه كيا اس كا كوئي دروازه هے، مگر ميں نے نهيں پايا۔ پھر ميں نےديكھا كه ايك نالي هے جو ايك بيروني كنويں سے اندر جارهي هے۔ وه كهتےهيں كه ميں نے كوشش كي ،يهاں تك كه ميں رسول الله صلي الله عليه وسلم كے پاس پهنچ گيا۔ تو آپ نے فرمايا كه ابو هريره؟ تو انهوں نےكها :هاں، اے الله كے رسول۔ آپ نے كها كه تمهارا كيا حال هے۔ ميں نے كها كه آپ همارے درميان تھے۔ پھر آپ اٹھے اور واپسي ميں دير كي۔ اس سے هم كو اندیشہ هوا كه ہماری غیر موجودگی میں آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچ گیا ہو۔ پس هم گھبرا گئے۔اور ميں گھبرانے والوں ميں پهلا شخص تھا۔ پس ميں اس باغ تك آيا۔اس ميںميں داخل هوا جس طرح لومڑي داخل هوتي هے۔ دوسرےلوگ ميرے پيچھے آرهےهيں۔ آپ نے فرمايا كه اے ابو هريره— اور آپ نے اپنے دونوں جوتے مجھے دے دیے— پھر آپ نے فرمايا كه تم ميرے ان دونوں جوتوں كے ساتھ جاؤ۔ اور اس باغ كے اُدھر جو تم كو ملے جو يه گواهي ديتا هو كه الله كے سوا كوئي معبود نهيں، وه اس پر قلبي يقين ركھتا هو تو تم اس كو جنت كي خوش خبري دے دو۔ تو سب سے پهلے جن سے ميں ملا، وه عمرفاروق تھے۔ انھوں نے كها كه يه دونوں جوتے کس کے هيں، اے ابو هريره۔ ميں نے كها كه يه دونوں رسول الله صلي الله عليه وسلم كے جوتےهيں، آپ نے مجھے ان دونوں كے ساتھ بھيجا هےكه ميں جس ايسے شخص سے ملوں جو يه گواهي ديتا هو كه الله كے سوا كوئي معبود نهيں وه اس پر قلبي ايمان ركھتا هو تو ميں اس كو جنت كي خوش خبري دے دوں۔ (یہ سنتے ہی) عمر نے ميرے سينے پر اتنے شدت سے ماراکہ ميں پيچھے كي طرف گرگيا۔ انھوں نے كها كه اے ابوهريره واپس جاؤ۔ چنانچہ ميں رسول الله صلي الله عليه وسلم كے پاس واپس آيا، اور میری حالت رونے والی ہورہی تھی۔ ميں نے ديكھا كه وه ميرے پيچھے آرهے هيں۔ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمايا: اے ابو هريره تجھ كو كيا هوا۔ ميں نے كها كه ميں عمرفاروق سے ملا اور ان كو اس بات كي خبر دي جس بات كو لے كر آپ نے مجھے بھيجا تھا۔ تو انھوں نے ميرے سينه پر اتنی شدت سےمارا کہ ميں پيچھے كي طرف گرگيا۔ پھر انھوں نے كها كه واپس جاؤ۔ (یہ سن کر) ر سول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمايا كه اے عمر تم نےایسا کیوں کیا۔ انھوں نے كها كه اے خدا كے رسول آپ پر ميرے ماں باپ قربان هوں، كيا آپ نے ابوهريره كو اپنے دونوں جوتوں كے ساتھ بھيجا تھا كه جو يه گواهي ديتا هوا ملے كه الله كے سوا كوئي معبود نهيں ،وه اس پر قلبي يقين ركھتا هو تو اس كو جنت كي خوش خبري دے دو۔ آپ نے فرمايا : هاں۔ عمر نے كها كه ايسا نه كيجیے۔ كيوں كه مجھے ڈر هے كه لوگ اس پر بھروسه كرليں گے۔ تو انھيں چھوڑ ديجیے كه وه عمل كرتے رهيں۔ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمايا كه پھرانھيں چھوڑ دو (صحیح مسلم، حدیث نمبر31)۔
كوئي خارجي يا مقداري عمل جنت كي قيمت نهيں۔ جنت كي قيمت انسان كا اپنا وجود هے۔ جو آدمي خدا كو اس طرح پائے كه اس كي هستي پوري طرح خدا كے رنگ ميں رنگ جائے۔ خدا كے سوا كوئي چيز اس كا كنسرن نه رهے۔ وه اپنے پورے دل ودماغ كے ساتھ خدا والا بن جائے تو يهي وه انسان هے جس كے لیے جنت ميں داخلے كا فيصله كيا جائے۔
حضرت عمر فاروق كا قول عوام كي نسبت سے تھا۔ انھوں نے بجا طورپر محسوس كيا كه عوام اس گہری حقيقت كو نهيں سمجھيں گے۔ اور صرف زبان سے شهادت كے الفاظ بول دينے كو نجات كے لیے كافي سمجھنے لگيں گے۔ اور پھر اپنے آپ كو گمراهي ميں مبتلا كرليں گے۔ پيغمبر اسلام كا قول اگر بيان حقيقت تھا تو عمر فاروق كا قول رعايتِ عوام۔
39
معاذ بن جبل رضي الله عنه كهتے هيں كه رسول الله صلى عليه وسلم نے مجھ سے فرمايا: جنت كي كنجياں هيں — يه گواهي دينا كه الله كے سوا كوئي الٰہ نهيں (مسنداحمد، حدیث نمبر 22102)۔
لا الٰہ الا الله كي گواهي (شهادت) دينا يه هے كه آدمي كا پورا وجود اس حقيقت كا زنده اعلان بن جائے كه ايك الله كے سوا كوئي نهيں جوعبادت كا حق دار هو۔ شهادت كا مطلب آدمي كي پوري هستي كا اِس رباني حقيقت ميں ڈھل جانا هے۔ جو شخص اس كي شهادت كا ثبوت دے اس كے حق ميں خدا كا يه فيصله هے كه جنت كے تمام دروازے اس كے لیے كھول دیے جائيں۔
40
عثمان بن عفان رضي الله عنه كهتے هيں كه جب رسول الله صلى الله عليه وسلم كي وفات هوئي تو آپ كے اصحاب ميں سے كچھ لوگ بهت زیادہ غم گين هوگئے۔يهاں تك كه ان ميں سے بعض افراد كے اندر وسوسه پيداهوگيا۔عثمان كهتے هيں كه ميں ان ميں سے ايك تھا۔ پھر جب كه ميں بيٹھا هوا تھا، عمر ميرے سامنے سے گزرے۔ انھوں نے سلام كيا مگر مجھے اس كا احساس نهيں هوا۔ عمر نے اس کا ذکر ابوبكر سے كيا۔ اس کے بعد وه دونوں ميرے پاس آئے اور دونوں نے مجھ كو سلام كيا۔ ابوبكر نے كها كه كيوں ايساهوا كه تم نے اپنے بھائي عمر كے سلام كا جواب نهيں ديا۔ ميں نے كها كه ميں نے تو ايسا نهيں كيا۔ عمر نےكها كه هاں خدا كي قسم تم نے ايسا كيا ہے۔ عثمان كهتے هيں كه ميں نے كها كه خدا كي قسم، مجھے خبر نهيں هوئي كه تم گزرے اور تم نے مجھ كو سلام كيا۔ ابو بكر نے كها كه عثمان نے سچ كها۔ (پھر ابوبکر نے عثمان سے پوچھا کہ)کیا تم كو كسي چيز نے اس سے بے خبر ركھا۔ ميں نے كها : هاں۔ انھوں نے كها كه وه كياهے۔ ميں نے كها كه الله نے اپنے نبي كو وفات دے دي، اس سے پهلے كه هم آپ سے نجات كے بارے ميں دريافت كريں۔ ابوبكر نے كها كه ميں نےاس كے بارے ميں آپ سے پوچھا تھا۔(عثمان نے کہا کہ یہ سن کر )میں ابوبکر كے پاس گيا اور ان سے كها كه ميرے ماں باپ آپ پر قربان، اس بارے میں سوال کرنے کے لیےآپ لائق تر تھے۔ ابوبكر نے كها كه ميں نے پوچھا تھا کہ اے الله كے رسول، اس معامله میں نجات کی كيا صورت هے۔ رسول الله صلي الله عليه وسلم نے فرمايا كه جو شخص مجھ سے كلمه توحید كو قبول كرلے— جو ميں نے اپنے چچا كے سامنے پيش كياتھامگر انھوں نے اس كو قبول كرنے سے انكاركرديا— تو يهي اس كي نجات کا ذریعہ ہوگا (مسنداحمد، حدیث نمبر20)۔
رسول الله صلى الله عليه وسلم كے چچا ابو طالب ايك مشركانه عقيده پر تھے۔ اسي سے ان كي پوري عملي زندگي بني۔ اس كے بعد رسول الله نےان كے سامنے توحيد كا عقيده پيش كيا ۔ يه ساده طورپر ايك لفظي مجموعه کو زبان سے دهرانے كا معامله نه تھا، بلكه اس كا مطلب يه تھا كه ابو طالب فكر وعمل كے ايك طریقہ كو چھوڑ كر فكر وعمل كے دوسرے طریقہ كو اختيار كرليں۔ مگر وه اپني زندگي ميں اس قسم كي تبديلي كے لیے تيار نهيں هوئے۔يهي اصول دوسروں كي نجات كے لیے بھي هے۔ جو آدمي اپنے عقيده وعمل كو كلمهٔ توحيد كي بنياد پر تشكيل دے وهي الله كے يهاں نجات پائے گا، اور جو ايسا نه كرسكے وه نجات سے محروم رهے گا۔
41
مقداد بن اسود رضي الله عنه كهتے هيں كه انھوں نے رسول الله صلي الله عليه وسلم كو يه كهتے هوئے سنا كه زمين كي سطح پركوئي خيمه يا گھر باقي نهيں رهے گا مگر الله اس ميں اسلام كا كلمه داخل كردے گا۔ عزت والے كي عزت كے ساتھ اور ذليل كي ذلت كے ساتھ۔الله يا تو انهيں عزت دے گا اور ان كو كلمه والوں ميں سے بنادے گا۔ يا وه ان كو ذليل كرے گا پھر وه اس كي اطاعت كريں گے۔ ميں نےكها كه پھر سارا دين الله كے لیے هي هوجائے گا(مسنداحمد، حدیث نمبر 23814)۔
اس حديث ميں غالباً اُس واقعے كي پيشین گوئي هے جو صنعتي انقلاب كے بعد ظهور ميں آيا۔اس حديث كے مطابق، يه بات پيشگي طورپر مقدر تھي كه اسلام كاپيغام ساري دنيا ميں هر چھوٹے اور بڑے گھر ميں پهنچ جائے۔ اس واقعه كو ظهور ميں لانے كے لیے كميونی كيشن كے وه جديد ذرائع دركار تھے جو صرف موجوده زمانے ميں صنعتي انقلاب كے بعد ظهور ميں آئے هيں۔چنانچه موجوده زمانه ميں پهلي بار يه ممكن هوا هے كه اسلام كي ايسي عمومي اشاعت كي جائے كه كوئي گھر اس سے بچا هوا نه هو۔ يه عمل (process)آج تيزي سے جاري هوچكا هے۔ جلد هي وه وقت آنے والا هے جب كه حديث كي پيشين گوئي لفظي طورپر پوري طرح وقوع ميں آجائے۔
اس حديث ميں جس واقعه كا ذكر هے اس سے مراد ساري دنيا ميں پيغام اسلام كي اشاعت هے، نه كه ساري دنيا كے اوپر اهل اسلام كا سياسي غلبه۔اس حدیث میں کلمۂ اسلام سے مراد قرآن ہے۔ یعنی قرآن کو ہر گھر میں اور ہر انسان تک پہنچایا جائے۔ گھر سے مراد صرف رہائش گاہ نہیں ہے،بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر تعلیم گاہ، ہر لائبریری ، ہر ادارہ،ہر ہوٹل، وغیرہ میں اس کو پہنچا دینا۔ اسلام كا اصل نشانه يه هے كه هر پيدا هونے والا اپنے رب كےاحكام سے باخبر هوجائے، نه يه كه سارے انسان كے اوپر كسي ايك گروه كي حكومت قائم هوجائے۔
42
وهب بن منبه سے پوچھا گيا كه كيا لا إله إلا الله جنت كي كنجي نهيں هے؟ انھوں نے كها كه هاں۔ مگر هر كنجي كے دندانے هوتے هيں۔ پس اگر تم ايسي كنجي لے كر آئے جس ميں دندانے هيں تو تمھارے لیے وه كھل جائے گا، ورنه وه تمھارے لیے نهيں كھلے گا (صحیح البخاري،حدیث نمبر 1237)۔
وهب بن منبه تابعي (وفات 114 ھ)نے كنجي كے ساتھ دندانه كي شرط لگائي هے۔ انھوں نے تمثيل كي زبان ميں بتايا هے كه شهادت کےكلمه سے مراد صرف اس كي لفظي ادائيگي نهيں هے بلكه كلمه كو اس كے فكري اور عملي تقاضوں كے ساتھ اختيار كرنا هے۔ ان تقاضوں كے بغير كلمه كي مثال ايسي هي هے جيسے دندانے كے بغير كنجي۔
43
ابو هريره رضي الله عنه كهتے هيں كه رسول الله صلي الله عليه وسلم نے فرمايا: تم ميں سے كوئي شخص جو اپنے اسلام كو درست كرے۔ تو هر وه نيكي جس كو وه كرے گا تو وه اس كے لیے دس گنا سے لے كر سات سوگنا تك لكھي جائے گي۔ اور هر وه برائي جس كو وه كرے گا تو وه اس كے لیے اسي كے برابر لكھي جائے گي، يهاں تك کہ وه الله سے جاملے (متفق عليه:صحیح البخاری، حدیث نمبر42؛ صحیح مسلم، حدیث نمبر129)۔
ايك شخص جو دل سے مومن هو اس سے اگر كبھي كوئي برائي سرزد هوتي هے تو اس كا محرك صرف ايك هوتا هے اور وه هے وقتي طورپر نفساني جذبه سے مغلوب هوجانا ۔ گويا كه مومن كی هر برائي اپنے درجے كے اعتبار سے ايك اتفاقي برائي هوتي هے اس لیے اس كے نامهٔ اعمال ميں بھي وه صرف ايك درجه كي برائي كے طورپر لكھي جاتي هے۔
مگر مومن كی نيكي مثبت جذبه كے تحت هوتي هے۔ اس بنا پر كيفيت كے اعتبار سے اس ميں فرق هوتا رهتا هے۔ مثال كے طور پر مومن كبھي عادت كے تحت روٹين كي نماز پڑھتا هے۔ كبھي وه نماز اس طرح پڑھتا هے كه اس ميں خشوع كي كيفيت بھي شامل هوجاتي هے۔ كبھي ايسا هوتا هے كه خشوع اور انابت كي كيفيت بے حساب حد تك بڑھ جاتي هے۔ اس طرح كيفيات كے فرق كي نسبت سےمومن كي نيكي اس كے اعمال ميں كبھي معمول كي نيكي كے طورپر لكھي جاتي هے اور كبھي غير معمولي اضافوں كے ساتھ سيكڑوں گنا يا هزاروں گنا زياده بڑي نيكي كي حيثيت سے۔
44
ابو امامه رضي الله عنه كهتے هيں كه ايك شخص نے رسول صلي الله عليه وسلم سے پوچھا كه ايمان كيا هے، آپ نے فرمايا كه جب تم كو اپني نيكي سے خوشي هو اور تم كو اپني برائي سے تكليف پهنچے۔ اس وقت تم مومن هو۔ اس نے كها كه اے خدا كے رسول، گناه كيا هے۔ آپ نے فرمايا كه جب تمهارے دل ميں كوئي چيز كھٹكے تو اس كو چھوڑ دو (مسنداحمد، حدیث نمبر 22166)۔
ايمانی شعور جب حقيقي معنوں ميں كسي كے اندر پيدا هو تاہے تو وه اس كي غفلت كو توڑ ديتا هے۔ وه اس كي بے حسي كو ختم كركے اس كو ايك حساس انسان بنا ديتا هے، اس كي يه ايماني حساسيت هر لمحه اپناكام كرتي رهتي هے۔ نيكي كے فعل پر اس كو خوشي جيسے احساس كا تجربه هوتا هے اور اگر اس سے برائي سرزد هو تو اس كي اندروني حساسيت فوراً بیدار هو كر اس كو ملامت كرنے لگتي هے۔ ايسي حالت ميں بهترين طريقه يه هے كه مومن اپنے دل كو رهنما بنالے۔ جس كام پر دل مطمئن هو اس كو كرے اور جس كام پر دل مطمئن نه هو اس كو چھوڑ دے۔
45
عمروبن عبسه رضي الله عنه كهتے هيں كه ميں رسول الله صلي الله عليه وسلم كے پاس آيا۔ ميں نے كها كه اے خدا كے رسول اس كام ميں آپ كے ساتھ كون هے۔ آپ نے فرمايا كه ايك آزاد اور ايك غلام۔ ميں نے كها كه اسلام كيا هے۔ آپ نے فرمايا كه اچھا بول بولنا اور كھانا كھلانا۔ ميں نے كها كه ايمان كيا هے۔ آپ نے فرمايا كه صبر اور رواداري۔ وه كهتےهيں كه ميں نے كها كه افضل اسلام كون سا هے۔ آپ نے فرمايا كه جس كي زبان اور هاتھ سے مسلمان محفوظ هوں۔ وه كهتےهيں كه ميں نے كها كه كون سا ايمان افضل هے۔ آپ نے فرمايا كه اچھا اخلاق۔ وه كهتے هيں كه ميں نے كها كه كون سي نماز افضل هے۔ آپ نے فرمايا كه لمبا خشوع۔ وه كهتے هيں كه ميں نے كها كه افضل هجرت كون سي هے۔ آپ نے فرمايا كه تم اس چيز كو چھوڑ دو جس كو تمهارا رب ناپسند كرتا هے۔ وه كهتے هيں كه ميں نے كها كه كون سا جهاد افضل هے۔ آپ نے فرمايا كه جس كے گھوڑے كے پاؤں كاٹ دیے جائيں اور اس كا خون بهاديا جائے۔ وه كهتے هيں كه ميں نے كها كه افضل گھڑي كون سي هے۔ آپ نے فرمايا كه آخري رات كی تہائی (مسنداحمد، حدیث نمبر 19435)۔
اس حديث ميں افضل اعمال كي جو مختلف صورتيں بتائي گئي هيں وه ايك هي حقيقت كي مختلف علامتيں هيں۔ ايك انسان كے اندر جب ايمان كا گهرا شعور پيدا هوجائے تو اس كے اثرات اس كي زندگي كے مختلف شعبوں ميں ظاهر هونے لگتے هيں۔ يهاں تك كه وه اسي راه ميں قربان هوجاتا هے جو گويا اس كے ايماني عهد كا آخري ثبوت هے۔
46
معاذ بن جبل رضي الله عنه كهتے هيں كه ميں نے رسول الله صلي الله عليه وسلم كو يه كهتے هوئے سنا كه جو شخص الله سے اس حال ميں ملے كه اس نے اس كے ساتھ كسي چيز كو شريك نهيں كيا تھا اور اس نے پانچوں نمازيں پڑھي هوں اور رمضان كے روزے ركھے هوں۔ تو اس كو بخش دياجائے گا۔ ميں نے كها كه ميں لوگوں كو اس كي خوش خبري نه دے دوں۔ آپ نے فرمايا كه انھيں چھوڑ دو كه وه عمل كرتے رهيں (مسنداحمد، حدیث نمبر 22028)۔
اس حديث ميں اسلام كي تين بنيادي تعليمات كا ذكر هے— كلمه ، نماز اور روزه۔ كلمه كي حقيقت معرفت خدا وندي هے۔ نماز كی حقيقت خشوع وخضوع كي حد تك تعلق بالله هے۔ روزه كي حقيقت ضبطِ نفس كي حد تك جا كر مسلم بن جانا هے۔ جس آدمي كے اندر يه صفات پيدا هوجائے وه صرف تين معنوں ميں نهيں بلكه تمام معنوں ميں خدا كا سچا بنده بن جائے گا۔
47
معاذ بن جبل كهتے هيں كه انھوں نے رسول الله صلى الله عليه وسلم سے افضل ايمان كي بابت سوال كيا۔ آپ نے فرمايا: يه كه تم الله كے لیےپسند كرو اور تم الله كے لیےناپسند کرو۔ اور اپني زبان كو الله كي ذكر ميں مشغول ركھو۔ انهوں نے كها كه اور كيا ،اے خدا كے رسول۔ آپ نے فرمايا كه تم دوسروں كے لیے وهي پسند كرو جو تم خود اپنے لیے پسند كرتے هو اور تم دوسروں كے لیے بھي اس چيز كو ناپسند كرو جس كو تم اپنے لیےناپسند كرتے هو (مسنداحمد، حدیث نمبر 22130)۔
افضل ايمان سے مراد اعلي ايمان هے۔ يه اعلى ايمان اس وقت پيدا هوتاهے جب كه آدمي كا ايمان صرف لفظي اقرار كے هم معني نه هو، بلكه وه شعوري دريافت اور داخلي انقلاب كي حيثيت ركھتا هو۔ اس قسم كا ايمان جب كسي كو ملتا هے تو اس كےاندر وهي روحاني اور اخلاقي صفات پيدا هوجاتي هيں جن كا اس حديث ميں ذكر كياگيا هے۔’’الله كے لیے ناپسند كرو اور تم الله كے لیےناپسند کرو‘‘ کا مطلب یہ ہے کہ محبت اور نفرت، وغیرہ کے جذبات کو اپنی خواہش کے تابع کرنے کے بجائے مکمل طور پر اللہ کے تابع کرنا۔ واقعہ افک کے موقع پر حضرت عائشہ کے خلاف الزام لگانے والوں میں ایک صاحب مسطح بن اُثاثہ تھے۔ وہ ایک مفلس مہاجر اور حضرت ابوبکر کے دور کے رشتہ دار تھے۔ حضرت ابوبکر ان کی مالی مدد کرتے تھے۔ حضرت عائشہ ابوبکر کی صاحب زادی تھیں۔ قدرتی طورپر حضرت ابو بکر کو مسطح بن اثاثہ کے عمل سے تکلیف ہوئی۔ آپ نے قسم کھالی کہ وہ آئندہ مسطح کی کوئی مدد نہ کریں گے۔
لیکن قرآن میں یہ حکم اترا — تم میں سے جو لوگ صاحب مال ہیں وہ ذاتی شکایت کی بنا پر بے مال لوگوں کی امداد بند نہ کریں۔ کیا تم نہیں چاہتے کہ خداتم کو معاف کردے۔ اگر تم اپنے ليے خدا سے معافی کے امیدوار ہو تو تمھیں بھی دوسروں کے بارے میں معافی کا طریقہ اختیار کرنا چاہيے(24:22)۔ یہ آیت سن کر حضرت ابوبکر نے کہا: ہاں، خدا کی قسم، میں پسند کرتا ہوں کہ اللہ مجھے معاف کردے۔ اور دوبارہ مسطح کی امداد جاری کردی(سیرت ابن ہشام، جلد 2، صفحہ 303-4)۔مومن کی نظر میں سب سے زیادہ اہمیت خدا کی رضا ہوتی ہے۔ خدا کا حکم سامنے آتے ہی وہ فوراً جھک جاتا ہے، خواہ خدا کا حکم اس کی خواہش کے سراسر خلاف کیوں نہ ہو۔