اجتهاد كا معامله
اجتہاد کا لفظی مطلب ہے،پوری کوشش کرنا (to strive)۔قرآن میں اس کے ہم معنی لفظ استنباط آیا ہے(4:83)۔اجتهاد كا مقصد ہے ، بدلے ہوئے حالات میں، دین کے ابتدائي ریفرنس میں دیے گئے حكم كي نئي تطبيق (new application) تلاش کرنا۔ مثلاً جديد طرز كے موزے (socks) كے وجود ميں آنے كے بعد اس پر قديم طرز كے جراب كے حكم كو منطبق كرنا۔
اجتهاد صحيح بھي هوسكتا هے اور غلط بھي، ليكن اس انديشه كي بنا پر كبھي اجتهاد كے عمل كو روكا نهيں جائے گا۔ صرف يه زور دياجائے گا كه اجتهاد كے لیے اخلاص نيت لازم ہے۔ حديث میں هے كه اگر كوئي مومن اجتهاد كرلے اور اس كا اجتهاد درست هو تو اس پر اس كو دهرا ثواب ملے گا۔ اور اگر وه اخلاص نيت كے باوجود اجتهاد ميں غلطي كرجائے تو اس كو اس كے اجتهاد پر ايك ثواب ملے گا(صحیح البخاری، حدیث نمبر 7352)۔
تاريخ سے معلوم هوتا هے كه اجتهاد كے معامله ميں هميشه غلطي كا امكان رهتاهے حتي كه بڑے بڑے اهل ايمان نے بھي غلطياں كي هيں۔ آدمي كو چاهئے كه جب اس پر اجتهاد كي غلطي واضح هوجائے تو وه كھلے طورپر اپني غلطي كا اعتراف كرے اور وه اپني رائے كو درست كرلے۔
اجتهاد کسی قوم کے لیے زندگی کی علامت ہے۔اجتہاد سے قوم کے اندر تعميري عمل مسلسل طور پر جاری رہتاهے۔ اجتهاد سے لوگوں كے اندر تخليقي سوچ (creative thinking)پيدا هوتي هے۔ اس كے برعكس، جب اجتهاد كا عمل رك جائے تو يقيني طورپر لوگوں كے اندر ذهني جمود پيدا هوجائے گا اور ذهني جمود (intellectual stagnation) بلا شبه اسلام ميں ايك غيرمطلوب چيز هے۔ جب كوئي آدمي اخلاص نيت كے ساتھ اجتهاد كرے تو فطري طورپر ايساهوگاكه وه معامله پر گهرائي كے ساتھ غور كرے گا، وه سنجيدگي كے ساتھ اس كا جائزه لے گا۔ وه اس موضوع پر كتابوں كا مطالعه كرے گا۔ وه اهلِ علم سے اس موضوع پر تبادلهٔ خيال كرے گا۔ يه تمام چيزيں اخلاص نيت ميں شامل هيں۔ ان چيزوں کا هونا اخلاص نيت كا ثبوت هے اور ان چيزوں كا نه هونا اس بات كا ثبوت هے كه آدمي كے اندر اخلاص نيت موجود نهيں۔