بے مسئلہ انسان
جب آدمی سوسائٹی میں رہتا ہے تو اس کے لیے صحیح یہ ہے کہ وہ بے مسئلہ انسان بن کر رہے۔ بے مسئلہ انسان (no problem person) بننے کا اصول یہ ہے کہ آدمی کے اندر قابلِ پیشین گوئی کردار (predictable character) موجود ہو۔ یعنی دوسرا آدمی یہ جانے کہ اس کا سلوک آپ کے ساتھ کیا ہوگا۔ مثلاً آپ کسی دکان دار سے کوئی چیز خرید رہے ہیں تو دونوں فریق پہلے سے یہ جانتے ہوں کہ ایک دوسرے کے ساتھ ان کا رویہ کیا ہوگا۔ اسی طرح کسی معاملے میں آدمی کا ردّعمل کیا ہوگا، اگر یہ بات پہلے سے معلوم ہو تو ہر فریق اپنا جوابی ردّعمل بھی پہلے سے طے کر سکتا ہے، اور غیر ضروری ردّعمل سے بچتے ہوئے اپنا کام انجام دے سکتا ہے۔
