خدا اور انسان

آج انسان ايك ايسي دنيا ميں رهتا هے جو مكان وزمان (space and time) پر مبني هے۔ اس دنياميں خدا رب العالمین کی حیثیت سے ايك سرے پر هے اور انسان مخلوق کی حیثیت سے دوسرے سرے پر۔ ليكن اگر ايسا هو كه زمان ومكان كي حديں ختم هوجائيں۔ وهاں پر خدا كهاں هوگا اور انسان كهاں هوگا۔ كيا دونوں پھر بھي الگ الگ هوں گے يادونوں ايك هوجائيں گے۔

اس سوال كا جواب يه هے كه خدا ايك لا محدود هستي (unlimited being) هے۔ خدا ہی اول هے اور وہی آخر (الحدید،57:3)۔ وہ ازل سے هے اور ابد تك رهے گا۔ خدا ايسا اس ليے هے كه وه خالق هے۔ انسان ايسا نهيں، كيوں كه وه مخلوق هے۔ خدا اور انسان كے درميان يه فرق هميشه باقي رهے گا۔ وه كبھي ختم هونے والا نهيں۔ خدا لامحدودهے اور وه هميشه لامحدود (unlimited) هي رهے گا۔ اس كے مقابله ميں انسان لميٹڈ هے اور وه هميشه لمیٹڈ هي باقي رهے گا۔ كسي كو يه طاقت نهيں هے كه وه اس ایکویشن (equation)كو بدل دے۔ خدا اور بندے كے درميان يه پوزيشن كبھي بدلنے والي نهيں۔ اس موضوع سے متعلق تمام سوالات كا جواب يهي هے۔ يه جواب اتنا زياده حتمي هے كه اس ميں كبھي تبديلي آنے والي نهيں۔اس مسئله پر جو سوالات كیے جاتے هيں وه سب غير منطقي (illogical) هيں۔

حقيقت يه هے كه انسان ايك ايسي مخلوق هے جو زمان ومكان كے اندر پايا جاتا هے۔ اس كے مقابله ميں خدا ايك ايسي هستي هے جو زمان ومكان سے ماورا (beyond space and time) هے۔ ايسي حالت ميں انسان كے ليے اس معامله میں صرف ايك آپشن هے۔ وه يه كه اس فطری حقیقت کو وه بطورِ واقعه مان لے، نه كه اپنے محدود ذهن كے ساتھ اس كي توجيه كرنے كي كوشش كرے۔ اس معامله ميں حقيقت واقعه يه هے كه انسان مخلوق هے، وه خالق نهيں بن سكتا۔ خدا خالق هے، وه مخلوق نہیں۔ اس لیے یہ ممکن نهيں کہ وہ مخلوق كي اصطلاحوں ميںایکسپلین (explain) هو سكے۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom