جوابی غلطی نہیں

جمعہ کی نماز سے پہلے جو خطبہ دیا جاتا ہے ، اس کا مقصد تذکیر ونصیحت ہے ۔ اسی لیے حکم ہے کہ خطبہ کے وقت خاموش رہو اور اس کو غور سے سنو ۔ اس سلسلے میں شریعت میں جو احکام دیے گئے ہیں ، ان میں سے ایک حکم وہ ہے جو ابو ہریرہ کی اس روایت سے معلوم ہوتا ہے جو بخاری و مسلم میں نقل ہوئی ہے :

أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ أَخْبَرَهُ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ:

إِذَا قُلْتَ لِصَاحِبِكَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَنْصِتْ، وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ، ‌فَقَدْ ‌لَغَوْتَ (صحیح  البخاری،حدیث  نمبر892۔صحیح  مسلم،حدیث  نمبر،851)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم نے فرمایا کہ اگر تم اپنے ساتھی سے جمعہ کے دن کہو کہ چپ رہو ، جب کہ امام خطبہ دے رہا ہو تو تم نے لغو کام کیا ۔

بظاہر اصل غلطی کرنے والا وہ ہے جو خطبہ کے وقت ابتداءً بولے ۔ مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لغو فعل کا مرتکب اس کو قرار دیا جس نے دوسری بار بول کر اس کو چپ کرانے کی کوشش کی ۔ کیوں کہ اصل مطلوب تو خاموشی تھی ، اور جب دوسرا شخص چپ کرانے کے لیے بول پڑا تو اس نےایک غلطی کو دو غلطی کر دیا ۔ ایسی حالت میں اس کو اشارہ سے چپ کرانا چاہیے نہ کہ بول کر ۔

اس حدیث سے اجتماعی زندگی کا ایک اصول معلوم ہوتا ہے ۔ وہ یہ کہ اجتماعی زندگی میں وہ شخص زیادہ بڑا غلط کار ہے جو ایک غلطی کے بعد دوسری غلطی کرے ۔ اگر ایک شخص کوئی قابل اعتراض کارروائی کرتا ہے تو دوسروں کو چاہیے کہ اس سے اعراض کریں یا حکمت کے ساتھ اس کو دفع کرنے کی کوشش کریں ۔ دوسرے لوگ اگر ایسا کریں تو غلطی پہلے ہی مرحلہ میں دب کر ختم ہو جائے گی لیکن اگر دوسرے لوگ بے صبری میں آکر اس کے خلاف جوابی کارروائی کرنے لگیں تو غلطی کا دائرہ بڑھے گا۔ وہ انفرادی نقصان سے آگے بڑھ کر اجتماعی نقصان تک پہنچ جائے گا۔

 جو شخص "جوابی غلطی "کرے وہ زیادہ بڑا غلط کا رہے ۔ کیوں کہ جہاں اس کو حکمت اور اعراض سے کام لینا چاہیے تھا، وہاں اس نے بد تدبیری اور بے صبری کا مظاہرہ کیا ، اور اس طرح غلطی کو کئی گنا ز یادہ بڑھا دیا ۔ پہلا طریقہ غلطی کو دیکھ کر اس پر مشتعل ہونے کی مثال ہے ، دوسرا طریقہ غلطی کو دیکھ کر اس کی اصلاح کرنے کی مثال ۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom