بااصول انسان

با اصول انسان (man of principle) ایک جامع لفظ ہے۔ یہ لفظ زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔ قدیم زمانے میں تقسیم کی زبان میں سوچنے کا طریقہ رائج تھا۔ مثلاً خدا کا حق، بندوں کا حق، پڑوسی کا حق، ازدواجی زندگی کا حق،وغیرہ۔ یہ سب تقسیمات موجودہ سائنسی دور میں اب ختم ہوچکی ہیں۔ اسٹیفن ہاکنگ اور دوسرے سائنس دانوں نے اس تصور کو ایک لفظ میں ا س طرح بیان کیا ہے— سنگل اسٹرنگ تھیوری۔

اسی طرح آدمی کو چاہیے کہ وہ بااصول انسان بن کر دنیا میں جیے۔ وہ کسی بھی معاملے میں بےاصولی کا طریقہ اختیار نہ کرے۔ بااصول زندگی ضرورت کا تقاضا نہیں ہے، بلکہ وہ حقیقت پسندی کا تقاضا ہے۔ مثلا روڈ پر آپ اپنی گاڑی چلائیں، تو آپ کیپ رائٹ (keep right)یا کیپ لفٹ (keep left)کا طریقہ اختیار کرتے ہیں۔ یہ کیا ہے۔ یہ اصول پسندی کی بات ہے۔ اس معاملے میں اصول پسندی یہ ہے کہ آپ خود بھی روڈ پر چلیں، اور دوسروں کو بھی روڈ پر چلنے کا موقع دیں۔

اسی دو طرفہ تقاضے کی بنیاد پر ٹریفک کا اصول وضع ہوا ہے۔ ٹریفک کے اس اصول کا تعلق صرف روڈ سے نہیں ہے، بلکہ زندگی کے تمام معاملات سے ہے۔ حتی کہ اگر آپ ایک جوائنٹ فیملی میں رہتے ہیں،تو آپ چاہیں گے کہ آپ کی زندگی ٹکراؤ کی زندگی نہ ہو، بلکہ میل ملاپ کی زندگی ہو۔ اس مقصد کے لیے آپ یہ کریں گے کہ زندگی کا جو طریقہ خود اپنے لیے اختیار کریں گے، دوسروں کو بھی یہ موقع دیں گے کہ وہ بھی اس دو طرفہ زندگی کو اختیار کرکے کامیاب زندگی گزارے۔ اسی کانام بااصول زندگی ہے۔ زندگی کے اصول کو سمجھنے کے لیے آپ یہ کرسکتے ہیں کہ اس کو مختلف ذیلی کٹیگری میں تقسیم کرکے بیان کریں۔مثلاً سادگی، مثبت سوچ ، لرننگ، صبر، شکایات فری ہونا، وغیرہ۔

اصول ہمیشہ ایک ہوتا ہے۔ بیان کرنے والے اس کو خانوں میں تقسیم کرکے بیان کرتے ہیں۔ یہ تقسیم سامع کی رعایت سے ہوتی ہے، نہ کہ اصل حقیقت کے اعتبار سے۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom