اجنبی دین

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم: بَدَأَ الْإِسْلَامُ غَرِيبًا، وَسَيَعُودُ كَمَا بَدَأَ غَرِيبًا، ‌فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ ( صحیح  مسلم،حدیث  نمبر145)

حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا - اسلام اجنبی حالت میں شروع ہوا، اور وہ پھر ویسا ہی ہو جائے گا جیسا کہ شروع ہوا تھا۔ تو ایسے اجنبیوں کو مبارکی ہو ۔

وعن عمر و بن عوف قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم - إِنَّ الدِّينَ ‌بَدَأَ ‌غَرِيبًا وَيَرْجِعُ غَرِيبًا، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ الَّذِينَ يُصْلِحُونَ مَا أَفْسَدَ النَّاسُ مِنْ بَعْدِي مِنْ سُنَّتِي ( سنن  الترمذی ،حدیث  نمبر2630)

 حضرت عمرو بن عوف کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ دین شروع ہوا تو وہ اجنبی تھا، اور وہ پھر ویسا ہی ہو جائے گا جیسا کہ شروع میں تھا۔ تو اجنبیوں کو مبار کی ہو ۔ یہی لوگ ہیں جو اس بگاڑ کی اصلاح کریں گے جو میرے بعد میری سنت میں لوگ کریں گے ۔

آدمی جب کوئی چیز کھاتا ہے تو اس کو اس کے مزے کا احساس ہوتا ہے  ––––– نمکین ، میٹھا ،کھٹا ، کڑوا ، وغیرہ ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آدمی کی زبان میں مختلف قسم کے ذائقہ خانے (Taste buds) ہیں۔ کھانے کے دوران جب کوئی چیز ان ذائقہ خانوں کو چھوتی ہے تو نازک تاروں کے ذریعہ ان کی خبر دماغ تک پہنچتی ہے۔ اس طرح آدمی جان لیتا ہے کہ وہ جو چیز کھا رہا ہے اس کا ذائقہ کیا ہے۔ زبان کے یہ ذائقہ خانے اگر اپنی فطری حالت میں ہوں تو ایسے آدمی کو چیزوں کا صحیح ذائقہ (True taste) ملے گا اور اگر کوئی شخص اپنے ذائقہ خانوں کو ان کی اصلی حالت میں محفوظ نہ رکھ سکے تو اس کو غلط ذائقہ (False taste) ملنے لگے گا۔

بگاڑ کے زمانے میں ایسا ہوتا ہے کہ خد اور سول والا دین گم ہو جاتا ہے اور دین کی دوسری دوسری شکلیں رائج ہو جاتی ہیں۔ مثلاً قومی دین ، برکت والا دین ، رسم و رواج والا دین ، آبائی فخر والا دین ،لوگ دین کی انھیں خود ساختہ شکلوں سے مانوس ہوتے ہیں۔ چنانچہ وہ خدا و رسول والے دین کواجنبی سمجھ کر اس کو ماننے سے انکار کر دیتے ہیں ۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom