فہمِ قرآن کی کلید

قرآن کو سمجھنے کا اصول کیا ہے؟ اس کا ایک واضح اصول ہونا چاہیے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ یہ اصول خود قرآن سے براہ راست طور پر بذریعہ نص (text)سے معلوم ہونا چاہیے، نہ کہ کسی قیاسی یا استنباطی نکتہ سے۔یعنی یہ اصول ایسا ہونا چاہیے، جو قرآن میں نص صریح کی زبان میں موجودہو۔ اس سے کم درجے کا کوئی استدلال اس معاملے میں قابلِ قبول نہیں۔ اس سلسلے میں دو کھلی کھلی آیتیں موجود ہیں، جو یہ بتاتی ہیں کہ قرآن کو سمجھنے کا اصول کیا ہونا چاہیے۔ اور کس اصول کی روشنی میں ہم کو قرآن کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ قرآن کے مطابق، وہی اصول فہمِ قرآن کے لیے کلیدی اصول ہوسکتے ہیں، جو سب سے پہلے قرآن سے براہ راست معلوم ہوں۔

کچھ لوگوں کا یہ خیا ل ہے کہ نظم قرآن فہمِ قرآن کی کلید ہے۔ لیکن اس کے لیے براہ راست کوئی دلیل موجود نہیں۔ یہ بات کہ’ نظم قرآن کا اصول فہمِ قرآن کی کلید ہے‘ زیادہ سے زیادہ ایک نکتہ ہے، وہ ہرگز فہم قرآن کی کلید نہیں۔ قرآن کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کو سمجھنے کے لیے بنیادی اصول تدبرہے۔ اس آیت کے الفاظ یہ ہیں : كِتَابٌ أَنْزَلْنَاهُ إِلَيْكَ مُبَارَكٌ لِيَدَّبَّرُوا آيَاتِهِ وَلِيَتَذَكَّرَ أُولُو الْأَلْبَابِ (38:29)۔ یعنی یہ ایک بابرکت کتاب ہے جو ہم نے تمہاری طرف اتاری ہے، تاکہ لوگ اس کی آیتوں پر غور کریں اور تاکہ عقل والے اس سے نصیحت حاصل کریں۔قرآن میں تدبر کا مطلب کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے قرآن کےثابت شدہ دلائل کی روشنی میں قرآن پر غور کرنا۔

اسی طرح قرآن کے مطالعے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کو سمجھنے کے لیے دوسرا بنیادی اصول تقویٰ ہے، یعنی اللہ کی پکڑ کا خوف۔ جیسا کہ قرآن میں آیا ہے: وَاتَّقُوا اللهَ وَيُعَلِّمُكُمُ اللهُ (2:282)۔ یعنی اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو، اللہ تم کو سکھائے گا۔

اگر قرآن کا مطالعہ کرنے کے لیے تدبر اور تقویٰ کا طریقہ اختیار کیا جائے توقرآن اپنے قاری کے اندر فرقان کی صفت پیدا کرتاہے۔ وہ قاری کو اِس قابل بناتا ہے کہ وہ کسی چیز کے دو پہلوؤں کے درمیان فرق کرسکے۔دوسرے الفاظ میں،کسی انسان کے لیے قرآن کےگہرے فہم کاحصول صرف تقویٰ پلس تدبر کے ذریعے ممکن ہے۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom