معذوری کے باوجود

جو لوگ جسمانی اعتبار سے معذور ہوجاتے ہیں، اُن کو پہلے صرف معذور (disabled) کہاجاتا تھا۔ اِس کے بعد، اِس قسم کے لوگوں کے لیے ایک نیا لفظ استعمال ہونے لگا۔ یہ لفظ تھا— فزیکلی چیلینجڈ(physically challenged) یعنی وہ شخص جو جسمانی معذوری کی بنا پر چیلنج سے دو چار ہو۔ اب یہ لفظ بھی متروک ہو رہا ہے۔ اب ایسے افراد کو ڈفرنٹلی ایبلڈ(differently abled) کہا جانے لگا ہے، یعنی وہ شخص جو بہ ظاہر معذوری کے باوجود کسی دوسرے پہلو سے لیاقت کا حامل ہو۔

اِس تبدیلی کا سبب یہ ہے کہ تجربے سے معلوم ہوا کہ جو لوگ کسی جسمانی معذوری سے دوچار ہوتے ہیں، وہ پورے معنوں میں معذور نہیں ہوجاتے، بلکہ ایسا ہوتا ہے کہ ایک اعتبارسے معذور ہونے کے بعد اُن کے اندر ایک اور اعتبار سے لیاقت (ability) پیدا ہوجاتی ہے۔ اِس لیاقت کو استعمال کرکے، وہ سماج کا مفید حصہ بن سکتے ہیں۔

امریکا میں معذور افراد کے بارے میں ایک رسرچ ہوئی ہے۔ یہ رسرچ امریکا کے ایک جرنل (BMC Neuroscience) میں چھپی ہے۔ اُس کا خلاصہ ٹائمس آف انڈیا (20 اگست، 2008) میں حسب ذیل عنوان کے تحت شائع ہوا ہے— انسان آواز کو دیکھ سکتا ہے، اور روشنی کو سن سکتا ہے:

Humans can see sound, hear light.

اِس رسرچ میں بتایا گیا ہے کہ کوئی شخص اندھا ہوجائے، تو اس کے سننے کی طاقت بڑھ جاتی ہے۔ کوئی شخص بہرا ہوجائے، تو اس کے دیکھنے کی طاقت زیادہ ہوجاتی ہے اور اگر کوئی شخص اندھا اور بہرا دونوں ہوجائے، تو اُس کی چھونے کی طاقت (قوتِ لامسہ) میں اضافہ ہوجاتا ہے:

Sensory cell can process an alternative sensation. Where eyesight is poor, the ears take up the slack and stimulate the visual system. This may explain how blind people develop such advanced hearing skills and, similarly, why the deaf often possess superior sight. (p. 37)

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom