خبر نامہ اسلامی مرکز  ۶۷

۱۔ کلیم الدین صاحب نیو یارک میں رہتے ہیں۔ وہاں وہ الرسالہ کے مشن کو پھیلانے کا کام موثر انداز میں کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں انھوں نے مرکز کی تین کتابیں فوٹو کاپی کے ذریعہ چھاپی ہیں تا کہ ان کو بڑے پیمانہ پر پھیلائیں۔ وہ کتا بیں یہ ہیں : اسلام پندرہویں صدی میں۔ سچا راستہ( انگریزی) اپنے آپ کو پہچان (انگریزی)

۲۔لاس اینجلیز (امریکہ ) کی اسلامک سوسائٹی کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے امریکہ کا سفر کیا۔ وہاں ان کے مختلف خطابات ہوئے ۔ یہ سفر نومبر ۱۹۹۰ کے نصف ثانی میں ہوا۔ اس کی مفصل رپورٹ ان شاء اللہ سفرنامہ میں شائع کر دی جائے گی۔

۳۔بحرین کی وزارة العدل والشئون الإسلامیة کے تحت ایک عربی ماہنامہ الهداية نکلتا ہے۔ اس کے شمارہ جمادی الاولی  ۱۴۱۰ ھ  میں مرکز کی عربی کتاب ‘‘تجدید الدین ’’ پر ۹ صفحہ کا مفصل تعارف شائع ہوا ہے ۔ تبصرہ نگار دکتور کارم السید غنیم نے آخر میں لکھا ہے کہ : فإننا نرى الكتاب الحالى من الأهمية بمكان عظيم ويتوجب على كل مسلم غيور أن يتعرف على ما جاء فيه (صفحہ  ۷۱)

۴۔ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ عرب جو یورپ میں رہتے ہیں ، وہ الرسالہ مشن سے متاثر ہو کر اس کو یورپ میں پھیلا رہے ہیں۔ الرسالہ انگریزی اور دوسری انگریزی مطبوعات منگا کر وہاں لوگوں کو پڑھنے کے لیے   دے رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ الرسالہ انگریزی کے خاص مضامین فوٹو کاپی کر کے بڑی تعداد میں لوگوں کے درمیان تقسیم کر رہے ہیں ۔ اس قسم کے پمفلٹوں کے نیچے حسب ذیل الفاظ لکھے ہوئے ہوتے ہیں:

For further information,please contact: Tareq ElKurdi. 21 Wolesely St. South Circular road. Dublin 8

۵۔مامون ابراہیم صاحب نیو یارک میں رہتے ہیں ۔ انھوں نے بتا یا کہ وہ الرسالہ انگریزی کے ذریعہ نیو یارک میں اسلام کی دعوت پہنچا رہے ہیں ۔ بعض عیسائیوں نے ان کی کوشش سے اسلام قبول کر لیا ہے۔

۶۔نواب خاں صاحب (غازی پور) نے بتایا کہ غازی پور کے علاقہ کم سارو بار جس میں تقریباً ۴۰ بستیاں ہیں ، وہاں شادی بیاہ میں لوگ بہت اسراف کرتے تھے۔ الرسالہ کا فکر اس علاقہ میں پھیلا۔ اس کے نتیجہ میں وہاں شادی بیاہ کا طریقہ بدل گیا ہے اور بالکل سادہ انداز میں شادیاں ہونے لگی ہیں ۔ الرسالہ سے متاثر لوگ اصلاحی کمیٹی بن کر یہ کام کر رہے ہیں۔ اسی طرح دوسرے مقامات کے لوگوں کو کرنا چاہیے  ۔

۷۔مالک رام ایم ۔ اے۔  ہندستان کے مشہور دانشور ہیں۔ وہ الرسالہ بہت پابندی کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ ایک صاحب نے بتایا کہ ایک مجلس میں الرسالہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا : الرسالہ آج کی دنیا میں بہت بڑا کام کر رہا ہے۔ اس نے قوم کی پوری فکر کوری اور ینٹیٹ(re-orientate) کر دیا ہے۔

۸۔دار السلام (تنزانیہ) کے مدرسة الثقافة الإسلامیۃ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ انھیں اسلامی مرکز کا انگریزی الرسالہ ملا اور وہ انھیں بہت پسند آیا۔ اب انھوں نے درخواست کی ہے کہ ان کے مدرسہ کو ہم اپنی میلنگ لسٹ میں شامل کر لیں اور انھیں اعزازی طور پر انگریزی الرسالہ بر ابر روانہ کریں ( نطلب منكم أن تدرجو ا المدرسة في قائمة المشتركين في المجلة بالمجان وذالك لقلة إمکاناتھا المالية ) اس طرح کے خطوط ہمیں ملتے رہتے ہیں ۔ مگر مرکز کی طرف سے تمام لوگوں کو اعزازی طور پر الرسالہ بھیجنا ممکن نہیں ۔ اگر کچھ لوگ تبلیغی جذ بہ کے تحت اپنی طرف سےبدل اشتراک ادا کر کے جاری کر ائیں تو مناسب ہو گا۔

۹۔مالیگاؤں میں ایک روزنامہ نکلتا ہے۔ اس کا نام ‘‘شام نامہ ’’ہے۔ اس اخبار کے صفحات میں اکثر الر سالہ کے مضامین نقل کئے جاتے ہیں۔ اسی طرح اکثر مقامی اخبار اور رسالےالرسالہ کے مضامین چھاپ رہے ہیں۔

۱۰۔جمیل احمد انصاری (مالیگاؤں) نے انجنیئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔ بمبئی میں ایک فرم میں ان کا انٹرویو تھا۔ انٹرویو لینے والے سب کے سب ہندو لوگ تھے ۔ انھوں نے ایک سوال کیا کہ آپ کون سا میگزین پڑھتے ہیں۔ جمیل احمد انصاری صاحب نے کہا کہ ‘‘الرسالہ منتھلی ’’انٹرویو لینے والوں نے کہا کہ یہ کون سا میگز ین ہے ، اس کا تو ہم نے نام بھی نہیں سنا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک تعمیری پرچہ ہے۔ اسی نے میرا ذہن بدل دیا۔ اس کی وجہ سے مجھے یہ حوصلہ ملا کہ آج میں یہاں انٹرویو دینے کے لیے   آیا ہوں۔ یہ واقعہ رفیق لقمان انصاری صاحب( مالیگاؤں )نے بتایا۔

۱۱۔مراکش کے ایک خط سے معلوم ہوا ہے کہ وہاں ایک عرب اسکالر مرکز کے علمی منہج پر ریسرچ کر رہے ہیں اور اس پر اپنا مقالہ تیار کر رہے ہیں۔ ان کے عربی مقالہ کا موضوع (عنوان البحث) یہ ہے : الدراسة والمنهج لفكر وحید الدین خان من خلال كتابه ‘‘الإسلام يتحدى

۱۲۔الرسالہ کے ہندی اڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ان شاء اللہ جلد ہی ہندی الرسالہ شائع ہونا شروع ہو جائے گا۔ ترجمہ کا کام مسٹر صغیر کرمانی (ایم اے ہندی ) انجام دے رہے ہیں۔

۱۳۔عرب حضرات کے اصرار پر تذکیر القرآن کے عربی ترجمہ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی کئی پارہ تک ترجمہ ہو چکا ہے۔ یہ کام مولانا انیس لقمان ندوی مرکز کے تحت انجام دے رہے ہیں۔

۱۴۔امراوتی سے ایک ہفت روزہ اخبار ‘‘باغبان ’’کے نام سے نکلتا ہے ۔ وہ مستقل طور پر ہر اشاعت میں الرسالہ کے مضامین شائع کر رہا ہے۔ اسی طرح مختلف اخبارات و رسائل کبھی حوالہ کے ساتھ اور کبھی بغیر حوالہ الرسالہ کے مضامین نقل کرتے ہیں۔

۱۵۔دہلی سے انگریزی میں ایک دو ماہی پرچہ نکلتا ہے۔ اس کا نام لو کاین بلیٹن (Lokayan Bulletin) ہے۔ اس کے شمارہ نومبر-  دسمبر ۱۹۸۹ میں الرسالہ انگریزی کا ایک آرٹیکل مفصل نوٹ کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔ اس طرح مختلف پرچے الرسالہ کے مضامین چھاپتے رہتے ہیں۔ اس کے ذریعہ سے الرسالہ کا پیغام مختلف حلقوں میں پہنچ رہا ہے۔

۱۶۔ اسلامی مرکز کی مطبوعات میں’’اللہ اکبراور’’ عظمت قرآن  کے نسخے کافی عرصہ سے ختم ہو چکے تھے۔ دونوں کتابیں دوبارہ چھپ کر آگئی ہیں۔ اسی طرح ‘‘تجدید دین ’’ اور ‘‘عقلیات اسلام ’’کے نئے اضافہ شدہ ایڈیشن تیار کیے گئے ہیں جن کی ضخامت پہلے کے مقابلہ میں تقریباً  دوگنی ہوگئی ہے۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom