ایک حقیقت

جو شخص ایک معاملہ میں غلط ثابت ہو وہ ہر معاملہ میں غلط ہے۔ اس میں صرف اس آدمی کا استثناء ہے جو غلطی کرنے کے بعد شرمندہ ہو اور کھلے دل سے اپنی غلطی کا اعتراف کرے۔

 یہ ایک نفسیاتی اصول اور زندگی کی ایک اٹل حقیقت ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان اپنے پورے وجود کے ساتھ ایک کل ہے۔ انسان سے کسی غلطی کا سرزد ہونا ایسا ہی ہے جیسے گلاس سے ایک قطرہ کا باہر آنا ۔ گلاس کے قطرہ کو دیکھ کر سمجھا جاسکتا ہے کہ اس کے اندر کیا چیز بھری ہوئی ہے۔ اس طرح انسان کی ایک روش کو دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ بقیہ اعتبار سے وہ انسان کیسا انسان ہے۔

 تا ہم گلاس میں اور انسان میں ایک فرق ہے ۔ گلاس جامد چیز ہے ، اور انسان ایک متحرک مخلوق ہے۔ انسان اس پر قادر ہے کہ غلطی کرنے کے بعد وہ اپنی اصلاح کر سکے۔ اسی کا نام تو بہ ہے۔تو بہ کی صلاحیت نے انسان کو ایک خود اصلاحی مشین بنا دیا ہے ۔

انسان سے جب ایک غلطی ہو ، اس وقت اگر اس کا شعور جاگ اٹھے۔ وہ کسی تحفظ کے بغیر کھلے طور پر اعتراف کرلے کہ میں نے غلطی کی تو مشینی اصطلاح میں ، گویا اس نے اپنے نقص کو درست کر لیا۔ وہ دوبارہ ایک نیا انسان بن گیا۔

غلطی کرنے کے بعد اپنی غلطی کا اعتراف نہ کرنا کوئی سادہ سی بات نہیں ، یہ بے حد اہم بات ہے۔ جب آدمی اپنی غلطی کو نہیں مانتا تو اس کے پیچھے کوئی خاص سبب ہوتا ہے ۔ مثلاً بڑائی کا احساس۔ ذاتی مفاد کا خطرہ ۔وغیرہ ۔

اسی قسم کی ایک، یا دوسری کمزوری ہوتی ہے جس کی بنا پر آدمی کھلی ہوئی غلطی کا ارتکاب کرنے کے باوجود اس کا اقرار نہیں کرتا۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام میں غلطی کے اقرار کو بے حد اہمیت دی گئی ہے۔ جب آدمی اپنی غلطی کا اقرار کرتا ہے تو وہ اپنے اندر چھپی ہوئی بہت سی کمزوریوں کو مٹاتا ہے ۔ وہ گویا نفسیاتی معنوں میں ایک غسلِ صحت کرتا ہے ۔ گندا انسان از سر نو ایک پاک صاف انسان بن جاتا ہے۔

یہی معاملہ برعکس صورت میں اس شخص کا ہے جو غلطی کا اعتراف نہ کرے ۔ اس کی روح بدستور گندگی میں پڑے رہے گی، وہ ہمیشہ پیچھے جاتا رہے گا، روحانی میدان میں وہ آگے کی طرف سفر نہیں کر سکتا۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom