ایک داعی کی وفات

جناب ریاض موسی صاحب ملیباری (پیدائش 1942) انڈیا کے ایک مشہور داعی تھے۔ 8جون 2020 کو 78 سال کی عمر میں کیرلا میں ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کے بیٹے مولانا عمر ریاض عمری جامعی اپنے ایک تاثراتی مکتوب میں لکھتے ہیں:

آغازِ رمضان سے لے کر کل تک والد محترم گھر میں موجود لوگوں سے اور باہر سے ملاقات کے لیے آنے والوں سے ایک ہی سوال کرتے — کیا عمر آیا ہے؟ مگر بدنصیبی یہ ہے کہ انتقال سے پہلے باپ بیٹے کی ملاقات نہ ہوسکی۔عیدالفطر کےایک یا دو دن بعد کی بات ہے کہ ہمارے بڑے بھائی شعیب ریالو کے ہمراہ والد محترم نے کالیکٹ میں اپنے دفن کی جگہ منتخب کی، اور کہا کہ مجھے یہیں دفن کیا جائے۔

پچھلے تین دنوں سے وہ مسلسل صاحب فراش تھے،کوئی بات چیت نہیں، کوئی تکلیف نہیں، البتہ کھانا اور پینا کم ہوگیا تھا، پھر کل یعنی 7جون کو پالاکاڈ (Palakkad)سے تیرور (Tirur) کا سفر بذریعہ کار بڑے ہی آرام و اطمینان سے کیا۔قریب رات تین بجے میرے موبائل کی گھنٹی بجی، دیکھتا ہوں تو مدینہ سے برادرم شیخ نکوا پرویز عمری مدنی لائن پر تھے۔ انھوں نےکہا کہ کیا یہ(شیخ ریاض موسی صاحب کے وفات کی) خبر صحیح ہے؟ یہ سن کر میری نیند اڑگئی، رونگٹے کھڑے ہوگئے۔ شیخ نے تسلی دی، اور کہا کہ ایک مرتبہ تحقیق کرلیں۔ چنانچہ میں نے شعیب بھائی کو کال کیا تو سلام کے بعد ان سےیہی سننے کو ملا— إِنَّا لِلَّہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُونَ !

یہ سنتے ہی ایسا محسوس ہوا کہ زمین پیروںتلے کھسک گئی۔ ایسا لگا کہ چند لمحے کے لیے کائنات ساکت ہوگئی۔کتنے واقعات، اور کارناموں سے بھرپور یادوں کا ایک دور ختم ہوگیا، اوروہ اپنے بعد والوں کے لیے انہیں نشانِ راہ بناکر چلے گئے۔افسوس کی بات یہ ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تدفین میں شرکت کا موقع بھی نصیب نہیں ہوا۔ اس وقت ہم کڈپہ (آندھرا )میں ہیں، اور وہ کیرلا میں ۔ بس آپ تمام احباب سے دعا کی گزارش کرتا ہوں۔ اللہ والد محترم کی خدمات کو شرفِ قبولیت سے نوازے، اور انہیں اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے۔آمین (مولانا عمر ریاض عمری جامعی، آندھرا پردیش)

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom