کیپچاٹسٹ

انٹرنیٹ پر آپ جب بھی کوئی نیا ای میل اکاؤنٹ یا کسی بھی طرح کا کوئی اکاؤنٹ بنانے جاتے ہیںتو کیپچا (CAPTCHA )سے آپ کا واسطہ ضرور پڑتا ہے۔ یہ آڑھے ٹیڑھے حروف پر مشتمل ایک تصویر ہوتی ہے جسے پڑھ کر دیے ہوئے باکس میں لکھنا ہوتا ہے۔

کیپچا ایک آزمائش ہے ، جو ویب سائٹ پر اس بات کا یقین کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ ایک حقیقی انسان ویب سائٹ پر ہے، کوئی ہیکر، یا سسٹم کو دھوکہ دینے کی کوشش کرنے والا سافٹ ویئر پروگرام تو نہیں ہے۔ اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ہیکروں کو کسی فرد یا کمپنی، وغیرہ کے پاسورڈ والے اکاؤنٹس کے مس یوز سے روکا جائے۔ کسی سافٹ ویئر پروگرام کے لیے اس تصویر میں لکھے ہوئے حروف کو پڑھنا انتہائی مشکل ہے۔ لیکن انسان چند سیکنڈز میں ان الفاظ کی شناخت کرسکتا ہے:

A CAPTCHA   is a type of challenge–response test used in computing to determine whether or not the user is human. It is a type of security measure known as challenge-response authentication. It helps protect you from spam and password decryption by asking you to complete a simple test that proves you are human and not a computer trying to break into a password protected account.

یہ ایک مثال ہے، جس سے انسانی زندگی کی ایک فطری حقیقت کو سمجھا جاسکتا ہے ۔ انسانی زندگی میں پیش آنے والی مصیبتوں کی حیثیت چیلنج رسپانس ٹسٹ (challenge-response test)کی ہے۔ اس سے انسان کو یہ موقع ملتا ہے کہ وہ اپنے اندر اعلی انسانی صفت پیدا کرے۔ وه خود کو ذہنی ارتقا كے سفر پر گامزن كرسكے۔ وہ خود كو اور اچھا انسان بنا سكے۔ یعنی دنیا میں مشكلات كيوں پيش آتي هيں۔ وه اس ليے كه ايك سنجیدہ انسان کو جب مشکلات پیش آئيں تو وہ صبر سے کام لے،اپنا احتساب كرے اور مثبت ذہن کے ساتھ اپنے زندگی کی ری پلاننگ كرے تاكه اس كی معرفت كا سفر بلاروك ٹوك جاري رهے۔ (ڈاکٹر فریدہ خانم)

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom