مطلوب بندے

عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قالَ: لَا يَحِلُّ لِرَجُلٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ، يَلْتَقِيَانِ فَيُعْرِضُ هَذَا وَيُعْرِضُ هَذَا، وَخَيْرُهُمَا الَّذِي ‌يَبْدَأُ ‌بِالسَّلَامِ (متفق عليہ،بخاری، 6077۔مسلم، 2560 ) حضرت ابو ایوب انصاری کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کسی آدمی کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی کو تین دن تک چھوڑے رکھے۔ دونوں کا سامنا ہو تو یہ ادھر منہ پھیرے اور وہ اُدھر منہ پھیرے۔ اور دونوں میں بہتر وہ ہےجو سلام میں پہل کرے ۔

 اللہ کے محبوب بندے وہ ہیں جنہیں نمایاں ہونے کا کوئی شوق نہ تھا۔ وہ گم نامی میں جیے اور گم نامی  میں    ہی   اس دنیا سے ہے چلے گئے۔ جنہوں نے جو کچھ کیا صرف اللہ کے لیے کیا ، ان کی کوئی اور غرض اس میں شامل نہ تھی، جو اتنا بے نفس تھے کہ اگر کسی بھائی سے بگاڑ کی بات ہو گئی تو انھوں نے تعلقات کو خوش گواربنانے کے لیے پہل کی ۔

اس دنیا میں بگاڑ کا پیش آنا فطری ہے۔ مگر بگاڑ پر قائم رہنا سرکشی ہے۔ جو شخص بگاڑ پر قائم رہے ، وہ اپنے عمل سے ثابت کرتا ہے کہ وہ خود پرستی کا مریض ہے ۔ وہ اپنی ذات کو حق سے بلندسمجھتا ہے۔ وہ اپنی خواہش کو وہ مقام دے رہا ہے جو مقام خدا کو دیا جانا چاہیے ۔ حق کا مجروح ہونا اسے گوارا ہے ، مگر اپنی ذات کا مجروح ہونا اسے گوارا نہیں ۔

ایسے ہی لوگوں کا حال یہ ہوتا ہے کہ جب کسی سے کوئی شکایت کی بات ہو جاتی ہے تو وہ غصہ ہو کر بیٹھ جاتے ہیں ۔ وہ اس سے سلام و کلام بند کر دیتے ہیں ۔ حتیٰ کہ جب جذبات ٹھنڈے پڑتے ہیں اور انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے اس وقت بھی وہ دوبارہ تو تعلقات پیدا کرنے میں پہل نہیں کرتے ۔ وہ اس کو اپنے لیے سبکی سمجھتے ہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر میں نے پہل کی تو میں چھوٹاہو جاؤں گا۔

 اس قسم کے خیالات یقیناً شیطانی وسوسہ ہیں ۔ اور مومن کو چاہیے کہ وہ اس قسم کے وسوسوں سے بچے ۔ وہ اللہ کی خاطر ہر دوسری چیز کو نظر انداز کر دے۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom