زندگی کا معاملہ

بازار میں تمام چیزیں ضروری قیمت دینے کے بعد ملتی ہیں۔بازار کا اصول ایک لفظ میں یہ ہے— جتنا دینا ،اتنا پانا،نہ اس سے کم اور نہ اس سے زیادہ۔یہی اصول پوری انسانی زندگی کے لیے بھی ہے۔کسی نے با لکل درست کہا ہے کہ تم دنیا کو اپنا بہترین دو،اور تمہاری طرف بھی دنیا کا بہترین واپس آئے گا  :

Give the world the best you have, and the best will come back to you.

اگر آپ لوگوں کے خیر خواہ ہوں تو لوگ بھی آپ کے خیر خواہ ہوں گے۔ اگر آپ لوگوں سے میٹھا بول بولیں تو لوگوں کی طرف سے بھی آپ کو میٹھے بول کا تحفہ ملے گا۔ آپ لوگوں کے ساتھ محبت کرنے والے بنیں تو لوگ بھی آپ کے ساتھ محبت کرنے والے بن جائیں گے۔

یہ دنیا لین دین کی دنیا ہے۔یہاں آدمی وہی پاتاہے جوا س نے دوسروں کو دیا ہو۔ یہاں دوسرے لوگ کسی آدمی کے لیے وہی کچھ ثابت ہوتے ہیں جو کہ وہ خود دوسروں کے لیے ثابت ہوتے ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اس دنیا میں زندگی گزارنے کے لیے اچھاماحول پاناآدمی کے اپنے اختیار میں ہے۔آپ دوسروں کے دوست بن جائیے ،اس کے بعد آپ کو بھی دوستوں سے بھراہوا ماحول مل جائے گا۔آپ دوسروں کی ناخوش گوارباتوں کو برداشت کیجئے ،اس کے بعدآپ بھی اپنے گرد وپیش ایسے پڑوسی پالیں گے جو آپ کی ناخوش گوار باتوں کوبرداشت کریں۔آپ دوسروں کو فائدہ پہنچائیے،اس کے بعدآپ کو بھی زندگی گزارنے کے لیے ایسی دنیا مل جائے گی جہاں ہر ایک آپ کو فائدہ پہنچانے میں مصروف ہوگا۔

اگر آپ پھول بن کر رہنا جانتے ہوں تو آپ خود بخود اپنے رہنے کے لیے پھولوں کی کیاری پالیں گے۔اور اگر آپ کے وجود کے ساتھ کانٹے لگے ہوئے ہوں توا س کے بعد آپ کو زندگی گزارنے کے لیے جو دنیا ملے گی وہ صرف کانٹوں کا جھاڑ جھنکاڑ ہوگا۔(الرسالہ، جون 1994)

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion