ایک سنت

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک واقعہ حدیث کی کتابوں میں آیا ہے۔ مفسرین نے اس واقعہ کو معوذتین کی تشریح کے تحت تفسیر کی کتابوں میں نقل کیا ہے۔

اس کا خلاصہ یہ ہے کہ مدینہ میں ایک شخص لبید بن اعصم نام کا تھا۔ وہ اپنے زمانے  کا ایک ماہر جادوگر تھا ۔۷ ھ  خیبر کے کچھ یہودیوں نے اس آدمی کو تین سنہری سکہ دے کر اس پر راضی کیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کوئی طاقت ور جادو کرے۔ اس شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ بال اور آپ کی کنگھی کے کچھ دندانے حاصل کیے۔ اس پر اس نے جادو کا عمل کیا اور اس کو ایک نرکھجور کے خوشہ کے غلاف میں لپیٹ کر بنوزریق کے کنویں کی تہہ میں رکھ دیا۔ اس کنویں کا نام ذروان تھا۔ یہ سارا معاملہ اس نے نہایت راز داری کے ساتھ کیا۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر چند دن تک اس جادو کے کچھ اثرات رہے۔ آپ کو اس سے شدید تکلیف بھی محسوس ہوئی۔ آپ نے اللہ تعالٰی سے دعا فرمائی۔ اس کے بعد فرشتہ نے آکر آپ کو پورے معاملہ کی خبر کر دی ۔ آپ نے مذکورہ کنویں میں سے جادو کا سامان نکلوایا اور اس کو ضائع کر دیا۔ اسی کے ساتھ اللہ تعالی نے آپ کو تعلیم کی کہ آپ قرآن کی دوسورہ  (معوذتین ) پڑھا کریں۔ اس سے آپ اس قسم کے تمام فتنوں سے محفوظ رہیں گے ۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس فتنہ کا استیصال کرنے پر اکتفا فرمایا ۔ اس کے بعد آپ نے اس کا عمومی تذکرہ نہیں کیا ۔ کیوں کہ اندیشہ تھا کہ اگر اس شرارت کو عام مسلمانوں نے جان لیا تو وہ لبید بن اعصم کے ساتھ نہایت برا معاملہ کریں گے ۔ راوی کہتے ہیں :

فَقُلْتُ: أَفَلَا، أَيْ تَنَشَّرْتَ، فَقَالَ: أَمَا وَاللهِ فَقَدْ شَفَانِي، ‌وَأَكْرَهُ ‌أَنْ ‌أُثِيرَ ‌عَلَى ‌أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ شَرًّا. (أخرجہ البخاری ،حدیث نمبر ۵۷۶۵و ر واہ مسلم، حدیث نمبر۲۱۸۹ وأحمد ، حدیث نمبر۱۹۲۶۷)

 میں نے کہا کہ آپ نے اس بات کا چر چاکیوں نہیں کیا آپ نے فرمایا کہ جہاں تک جادو کا تعلق ہے تو اللہ نے مجھے اس سے شفا دےدی اور میں اس کو ناپسند کرتا ہوں کہ لوگوں میں سے کسی شخص کے خلاف شر بھڑ کاؤں۔

مومن کی دلچسپی مسئلہ کو ختم کرنے سے ہوتی ہے نہ کہ مسئلہ پیدا کرنے والے شخص کو بد نام کرنے سے۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom