اعتکاف

رمضان کے مہینہ میں جو اعمال کیے جاتے ہیں ان میں ایک اہم عمل اعتکاف ہے۔ اعتکاف کے سلسلے میں ایک حدیثِ رسول ان الفاظ میں آئی ہے: عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فِي الْمُعْتَكِفِ:’’هُوَ يَعْكِفُ الذُّنُوبَ‘‘ (سنن ابن ماجہ، حدیث نمبر 1781)۔ یعنی ابن عباس نے کہا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اعتکاف کرنے والے انسان کے بارے میں فرمایا کہ وہ گناہوں سے اعتکاف کرتا ہے ۔

اصطلاحی طور پر اعتکاف وہی ہے جو رمضان کے آخری عشرہ میں مسجد میں کیا جاتا ہے۔ یہ جسمانی اعتکاف ہے، اوریہ اعتکاف چند دنوں کے لیے ہوتا ہے۔ لیکن اعتکاف کی ایک اور قسم ہے۔ اس کو فکری اعتکاف (intellectual seclusion) کہا جاسکتا ہے۔ فکری اعتکاف پوری زندگی کا عمل ہے۔ یہ اعتکاف ہر وقت اور ہر جگہ جاری رہتا ہے۔ اس اعتکاف میں آدمی اپنا زیادہ وقت تفکر اور تدبر میں گزارتا ہے۔ وہ دین کی باتوں میں غور کرتا ہے، اور اپنے آس پاس کی دنیا سے دینی سبق حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ زیادہ سے زیادہ روحانی اعتکاف میں مشغول رہتا ہے۔

روزہ ايسا عمل هے جس کا فائده هر روزه دار كو ملتا ہے۔ اعتکاف ، روزہ داروں کو تربيتِ مزید كا موقع دینا ہے۔ اعتکاف سے يه مطلوب ہے کہ انسان دنیا کے ڈسٹریکشن سے دور ہو کر اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ ذکر و شکر میں مشغول کرے۔اس درميان روزہ دار اپنےآپ کوپوري طرح صرف خدا کی عبادت كرنے اور معرفت حاصل كرنے كے ليے مخصوص كرديتا هے، وہ قرآن میں تدبر کرتا هے اور ان روحاني فوائد کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرتا هے جن کے لیے روزہ فرض کیا گیا ہے۔

اعتکاف دنیا سے دور بھاگنا نہیں ہے بلکہ وہ ایک تربیتی عمل ہے جس کے ذریعہ آدمی دنیا میں رہ کر دنیا کے ڈسٹریکشن سے بچ سکے۔ یہ دنیا سے الگ ہونا نہیں ہے، بلکہ یہ دس دنوں كا ايك ايسا تربيتي مرحله ہے جس کے بعد آدمی اعلي معرفت كے ساتھ دنیا میں زندگی گزارنے کے قابل ہو جائے،وه زیادہ سے زیادہ اپنا انٹلکچول ڈولپمنٹ کرے تاکہ تزكيهٔ نفس کا جذبہ اس کےاندر پہلے سے زیادہ پیدا ہو جائے۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom