فرضی تصویر

پاکستان کے روزنامہ نوائے وقت (یکم اپریل ۱۹۹۰) میں "سر را ہے " کے زیر عنوان درج ہے کہ "سابق ایر مارشل اصغر خاں نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری اتحاد اور مسلم لیگ دونوں جماعتیں اپنے اپنے جلسوں کی ویڈیو فلمیں بنا کر امریکہ بھیج رہی ہیں تا کہ امریکہ کو باور کر اسکیں کہ ہمارا جلسہ بڑا تھا۔اس لیے پاکستانی عوام کی تائید ہمیں حاصل ہے۔

مگر ہالی وڈا مریکہ میں واقع ہے جہاں سٹنٹ فلمیں تیار کی جاتی ہیں۔ اس لیے امریکہ کو معلوم ہے کہ کیمرہ ٹرک کے ذریعہ چند سو کے مجمع کو لاکھوں میں دکھایا جا سکتا ہے اور پانی کی چھوٹی سی نالی کو کیمرہ کے ذریعہ دریا میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے اگر یہ ویڈیو فلمیں امریکہ میں بھیجی بھی جائیں گی تو امریکہ ان پر اعتبار نہیں کرے گا۔ بلکہ وہ خود اپنے کیمرہ مینوں کی بنائی ہوئی فلمیں دیکھ کر اور اپنے سفارت کاروں کی رپورٹیں پڑھ کر فیصلہ کرے گا" صفحہ ۱۰

یہ تبصرہ میں نے اخبار میں پڑھا تو اچانک مجھے یاد آیا کہ بہت سے لوگ آخرت کے معاملہ میں بھی وہی عمل کر رہے ہیں جو پاکستان کی جماعتیں اپنی دنیا کے معاملہ میں کر رہی ہیں۔

 بہت سے لوگ اپنی حیثیت اور اپنے کام کے بارے میں مبالغہ آمیز تصویریں بناتے ہیں۔ ان کا "شعبۂ نشر و اشاعت "  اس قسم کی رپورٹیں تیار کرنے اور چھاپنے میں مشغول ہے جن کو پڑھ کر لوگ سمجھیں کہ وہ ہمالیائی قسم کی دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 مگر اللہ تعالیٰ کے یہاں کسی کی حیثیت ِدینی کا تعین اس کی اپنی رپورٹوں پر نہیں ہوگا بلکہ اس رپورٹ پر ہوگا جو فرشتوں نے اس کے بارے میں تیار کی ہوگی۔ اور فرشتے جو رپورٹ تیار کرتے ہیں وہ عین مطابق واقعہ ہوتی ہے ، نہ اس سے کم اور نہ اس سے زیادہ۔

ہر شخص کو جاننا چاہیے کہ اس کا معاملہ آخری طور پر جہاں پیش ہونا ہے وہ خدا ہے۔ آدمی اگرخدا کے سامنے سر خرو ثابت نہ ہو سکے تو انسانوں کے سامنے سرخرو ہونا اتنا بے معنی ہے کہ اس کی قیمت اس سیاہی کے بقدر بھی نہیں جو اس کا غذی تشہیر کے لیے استعمال کی گئی تھی۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion