غریبی کا سبب

ٹائمس آف انڈیا نے سوسائٹی کے نام سے ایک ضمیمہ (نومبر -  دسمبر 1988) شائع کیا ہے۔ اس میں ٹائمس آف انڈیا (4دسمبر1880) کی ایک خبر نقل کی گئی ہے ۔ اس وقت ہندستان میں انگریزوں کی حکومت تھی۔ ایک انگریز افسر ڈبلیو ڈبلیو ہنٹر (W. W. Hunter) نے لندن میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہندستان ایک بنیادی مسئلے سے دو چار ہے ۔ اور وہ عوام کی غربت (Poverty of the people) کا مسئلہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہندستان جو کسی وقت اتنا زیادہ دولت مند ملک سمجھاجاتا تھا ، اب وہ اتنا غریب کیوں ہو گیا:

How comes it that India was once held to be so rich and now proves to be so poor? (p. 34).

تاریخ بتاتی ہے کہ ہندستان مسلم حکومت کے دور میں نہایت خوش حال تھا۔ انگریزی حکومت کے دور میں پہلی بار وہ غریب ہوا، اور آزادی کے بعد ملکی حکومت کے زمانے میں بھی وہ غریب ہے ، بلکہ اب اس کی غربت میں ہمیشہ سے زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔

اس کی وجہ   یہ  ہے کہ قدیم مسلم حکرانوں نے ملک سے جو دولت حاصل کی۔ اس کو انہوں نے ملک کے اندر ہی خرچ کیا ۔ اس طرح دولت کی گردش ملک کے اندر ہوتی رہی۔ انگریزوں نے یہ کیا کہ ملک کی دولت کو یہاں سے نکال کر انگلینڈ لے گئے     ۔ اس طرح دولت کی گردش اندر سے باہر کی طرف ہونے لگی۔ یہی اصل وجہ تھی جس کی بنا پر ہندستان مسلم عہد میں خوش حال تھا اور انگریزی عہدمیں وہ بدحال ہو گیا۔

 دولت کی الٹی گردش کا یہی عمل " آزاد ہندستان" میں بھی بہت بڑے پیمانہ پر جاری ہے۔ ہندستان کے دیسی حکمراں اور یہاں کے بڑے بڑے تاجر اور صنعت کار مختلف طریقوں سے ملک کی دولت باہر لے جاکر یورپ اور امریکہ ام کے بنکوں میں جمع کر رہے ہیں ، اسی کے ساتھ اسمگلنگ کا کاروبار جو موجودہ ہندستان کا سب سے بڑا کاروبار ہے ، وہ ملک کی بے شمار دولت کو بیرونی ملکوں میں پہنچارہا ہے ۔ اس طرح جو دولت باہر جارہی ہے وہ اتنی زیادہ ہے کہ انگریزوں نے اپنے دور حکومت میں بھی شاید اتنی زیادہ دولت با ہر نہیں بھیجی۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom