الرسالہ فورم

۲۲ - ۲۴ اکتوبر ۱۹۹۲ کو بھوپال میں علماء اور دانشوروں کا کل ہند اجتماع ہوا۔ اس اجتماع میں اتفاق رائے سے طے کیا گیا کہ الرسالہ مشن کے تحت ایک الرسالہ فورم قائم کیا جائے۔ اس کا مرکز دہلی میں ہواو ر اس کی شاخیں ملک کے ہر شہر اور قصبہ میں قائم کی جائیں۔ الرسالہ فورم ایک غیر سیاسی فورم ہے۔ اس کامقصد یہ ہے کہ تعمیری مزاج اور صحت مند سوچ رکھنے والوں کا حلقہ بنایا جائے۔ وہ ہر مسئلے  میں مثبت اقدامات کر کے یہ کوشش کریں کہ اجتماعی معاملات میں ٹکراؤ نہ ہو اور پرامن دائرے میں مسئلے  کو حل کیا جاسکے۔

 اس نمائندہ اجتماع نے تمام تعمیر پسند افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر مقام پر فورم بنائے اور مرکز دہلی سےاس کا الحاق کر کے اپنے اپنے یہاں یہ کام عملی طور پر شروع کر دیں۔ الرسالہ فورم حسب ذیل دائروں میں کام کرے گا۔

 ا۔دین حق کو حکمت اور موعظت حسنہ کے ذریعے  موثر اسلوب میں عام لوگوں تک پہنچانا۔

 ۲۔لوگوں میں اخلاقی بیداری لانا اور انسانیت دوستی کا مزاج پیدا کرنا۔

۳۔لوگوں کو صد فی صد تعلیم یافتہ بنانے کی کوشش کرنا۔

۴۔معاشی حالت کو درست کرنے کی تدبیر اختیار کرنا۔

۵۔لوگوں میں یہ مزاج پیدا کرناکہ وہ اختلاف کے باوجود متحد ہو کر رہ سکیں۔

۶۔باہمی جھگڑوں کو سمجھا بجھا کر ختم کرنا۔

۷۔اپنے پڑوسیوں اور ہم وطنوں کے ساتھ مل جل کر رہنے کی تربیت کرنا۔

۸۔فضول خرچی کو روکنا اور سادہ زندگی کو رواج دینا۔

۹۔احتجاجی سیاست کے بجائے تعمیری سیاست کو فروغ دینا۔

۱۰۔ہندو مسلم تعلقات کو بڑھانا اور باہمی اشتراک کی صورتیں اختیار کرنا۔

۱۱۔فرقہ وارانہ مسائل میں جذباتی قیادت کی جگہ حقیقت پسندانہ قیادت وجود میں لانا۔ اور پریس اور پلیٹ فارم کی سطح پر مسلمانوں کی نمائندگی کو نیا تعمیری رخ دینا۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom