نفس امارہ، نفس لوامہ

  قرآن میں بتایا گیا ہے کہ ہر انسان کے اندر دومختلف قسم کی صلاحیتیں(faculties)ہیں۔ ایک نفس امارہ (یوسف:۵۳) اور دوسرے نفس لوامہ (القیامہ:۲) انسان کے اکثراعمال انہی دونوں صلاحیتوں کے تحت انجام پاتے ہیں، خواہ وہ فرد سے تعلق رکھتا ہو یا جماعت سے۔

  قرآن کی اس آیت میں نفس امارہ سے مراد برائی کاحکم دینے والانفس ہے۔ اس سے مراد وہی چیز ہے جس کو انانیت(ego) کہا جاتا ہے۔ اس کے مقابلے  میں نفس لوامہ سے مراد ملامت کرنے والا نفس ہے۔ اس سے مراد وہی چیز ہے جس کوضمیر(conscience) کہا جاتا ہے۔

  اجتماعی زندگی کا اصول یہ ہے کہ جب دو آدمیوں یادو پارٹیوں کے درمیان کوئی مسئلہ پیش آئے تو اس وقت سارافیصلہ اس پر منحصر ہوتا ہے کہ آدمی کے ایگو(ego) کو جگا یا گیا ہے یا اس کے ضمیر کو جگایا گیا ہے۔ اگر آپ آدمی کے ایگو جگائیں تو اس کانتیجہ بگاڑ کی صورت میں ظاہر ہوگا۔

when one's ego is touched it turns into

super ego and the result is breakdown.

  اس کے برعکس اگر آدمی کے ضمیر کوٹچ(touch)کیاجائے تو اس کے اندر اعتراف اور شرمند گی کاجذبہ جاگ جائے گا اور فیصلہ انصاف کے مطابق ظاہر ہو گا۔

  اس کامطلب یہ ہے کہ جب بھی آپ کامعاملہ کسی شخص سے پیش آئے یا اس کے ساتھ کوئی نزاع قائم ہوجائے تو اس وقت گو یا نتیجہ مکمل طور پر خود آپ کے اختیار میں ہوتا ہے۔اگر آپ اپنی کسی اشتعال انگیز کارروائی سے فریق ثانی کے ایگو (نفس امارہ) کو بھڑکادیں تو اس کانتیجہ یہ ہوگا کہ فریق ثانی آپ کے لیے مخالف کے روپ میں ابھر ے گا۔ وہ آپ کی اشتعال انگیز ی کاجواب نفرت اور تشدد کی صورت میں دے گا۔ اس کے برعکس اگر آپ اختلاف ونزاع کے موقع پر صبر واعراض کاطریقہ اختیار کریں تو ایسی صورت میں فریق ثانی کی طرف سے آپ کو بالکل مختلف قسم کا تجربہ پیش آئے گا۔ اب ایسا ہو گا کہ بظاہر جوآدمی آپ کاحریف بناہوا تھا وہ آپ کے لیے ایک بے ضررانسان بن جائے گا۔ اس کے بعد آپ اور فریق ثانی کے درمیان ایسی معتدل فضا قائم ہوجائے گی جس میں آپ کوئی نیا مسئلہ پیدا کیے بغیر اپنے آپ کوحل کر سکیں۔

  حقیقت یہ ہے کہ اس دنیا میں دشمن اور دوست دونوں خود آپ کی پیداوار ہیں۔ آپ کا خود اپنا رویہ کسی کو اپنا دشمن بنا دیتا ہے۔ اسی طرح خود آپ کادوسرارویہ اس کو آپ کادوست بنا دیتا ہے۔ اب یہ آپ کے اپنے اختیار میں ہے کہ آپ فریق ثانی کواپنا دشمن بناتے ہیں یا اپنا دوست۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom