تاریخ یا عقیده

علامہ اقبال نے کہا ہے کہ جس طرح ایک شخص کی زندگی میں حافظہ کی زبر دست اہمیت ہوتی ہے، حافظہ اگر کم ہو جائے یا بالکل ختم ہو جائے تو اس کی زندگی اس کے لیے بے معنیٰ ہو جائے گی ۔ اسی طرح ایک قوم یا ایک ملت کی زندگی میں تاریخ کی زبر دست اہمیت ہے ۔ کیوں کہ اگر اس کی تاریخ کم ہو جائے یا گم نامی کی موٹی تہوں کے نیچے دفن ہو جائے تو اس قوم کی زندگی بھی بے معنیٰ اور لغو ہو کر رہ جاتی ہے :

Just as in the life of an individual, memory has great significance, in that if it fades or is lost altogether, then his life becomes meaningless for him. In similar way in the life of a community or a nation, history assumes great importance, because of its history is lost or is buried under thick layers of obscurity, and then its life too becomes meaningless and absurd.

یہ نظریہ سے زیادہ شاعری ہے ۔ کیوں کہ قو میں عقیدہ پر زندہ ہوتی ہیں نہ کہ تاریخ پر۔ مسلمانوں کا پہلا گروہ  (صحابہ و تابعین) بلاشبہ زنده ترین گروہ تھا ۔ جس نے مسلمہ طور پر عظیم الشان کارنامے انجام دیے ۔ مگر ان کی کوئی تاریخ نہیں تھی۔ ان لوگوں نے خود اپنے عمل سے یقینا ً ایک عظیم ترین تاریخ بنائی۔ مگر خود وہ کسی تاریخ کے وارث نہ تھے۔ اس کے برعکس انھوں نے اپنی تاریخ سے کٹ کر از سر ِنو ایک بالکل جدید زندگی شروع کی تھی۔

دوسری مثال موجودہ مسلمانوں کی ہے ۔ موجودہ زمانےکے تمام مصلحین (بشمول علامہ اقبال) نے یہ کیا کہ مسلمانوں کو ان کی تاریخ یاد دلائی۔ تاریخ کے موضوع پر ، براہِ راست یا بالواسطہ انداز میں بے شمار کتا بیں لکھی گئیں۔ ہمارے تمام شاعر اور خطیب اورانشاء  پرداز تاریخ کی زبان میں بیداری کا صور پھونکتے رہے ۔ مگر قوم کے اندر ایک فی صد بھی کوئی حقیقی بیداری پیدا نہیں ہوئی ۔ مسلمان سو سال پہلے جتنے پست حال تھے ، آج بھی اتنا ہی یا اس سے زیادہ پست حال ہیں  –––––  حقیقت یہ ہے کہ کسی قوم کے افراد اپنے اندرونی انقلاب سے ابھرتے ہیں نہ کہ واقعات گزشتہ کی یاد دہانی سے۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom