حوصلہ مندی

سرسی وی رمن (۱۹۷۰ - ۱۸۸۸) ایک مشہور ہندستانی سائنس داں ہیں۔ انھوں نے روشنی کی سائنس میں ایک نیا اصول دریافت کیا جو انہیں کے نام پر رمن ایفکٹ(Raman Effect ) کہا جاتا ہے۔ اسی دریافت کی بنا پر انھیں ۱۹۳۰ میں فزکس کا نوبیل انعام دیا گیا ۔

 ر من تمل ناڈو کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے ۔ انھوں نے انتہائی محنت کے ساتھ پڑھا۔ یہاں تک کہ بی ایس سی اور ایم ایس سی میں انھوں نے مدر اس یونیورسٹی میں ٹاپ کیا۔ وہ نہایت حوصلہ مند آدمی تھے ، انھوں نے کلکتہ یو نیورسٹی کے سابق وائس چانسلر سر آسو توش مکرجی کے سامنے یہ عہد کیا کہ میں نوبیل انعام کو نہر سوئز کے مشرق میں لے آؤں گا :

I will bring the Nobel prize east of the Suez.

اس عہد کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے بے پناہ محنت شروع کی ۔ تاہم ریسرچ کی آسانیاں انہیں حاصل نہ تھیں۔ معاشی ضرورت کے تحت انھوں نے کلکتہ میں ایک سرکاری ملازمت کرلی تھی۔ ایک روز وہ ٹرام کے ذریعہ بئوبازار (کلکتہ) سے گزر رہے تھے ۔ انھوں نے دیکھا کہ ایک عمارت پر حسب ِذیل الفاظ کا ایک بورڈ لگا ہوا ہے :

The Indian Association for the Cultivation of Science

یہ بورڈ دیکھ کر وہ چلتی ٹرام سے کود پڑے ۔ اس ادارہ میں جاکر معلومات کیں۔ پتہ چلا کہ یہاں ریسرچ کی سہولتیں موجود ہیں۔ اس کے بعد وہ صبح سویر ے وہاں پہونچ جاتے اور آفس کے وقت تک مسلسل اپنی تحقیق اور تجربے میں لگے رہتے۔ اسی طرح شام کو آفس سے چھٹی پاتے ہی دوبارہ وہاں پہونچ جاتے اور رات تک وہاں مشغول رہتے۔ اس طرح پندرہ سال کی مسلسل محنت سے انھوں نے وہ سائنسی قانون دریافت کیا جس پر انھیں دنیا کا معزز ترین علمی انعام (نوبیل پرائز) دیا گیا۔

رمن کو یہ دُھن تھی کہ وہ نوبیل انعام کو سوئز کے مشرق میں لے آئیں اور وہ اس کو لے آئے۔ مگر آج خدا کے بندوں میں کوئی نہیں جو اس لیے تڑپ اٹھا ہو کہ وہ خدا کے دین کو سوئز کے مغرب میں لے جائے گا۔ خدا کا دین " سوئز "کو پار کرنے کے لیے آج بھی کسی حوصلہ مند کا انتظار کر رہا ہے۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom