حکیمانہ تدبیر

مسٹر یوسف خان مئی ۱۹۹۰ میں لندن میں تھے۔ انھوں نے بتایا کہ سلمان رشدی کی کتاب کے خلاف مسلمانوں نے جوایجی ٹیشن چلایا اس کو عام طور پر انگریزوں نے بہت ناپسند کیا۔ انگلینڈ میں شاید کوئی ایک بھی انگریز نہیں جو مسلمانوں کے اس ایجی ٹیشن کی وجہ سے ان کا ہم خیال ہو گیا ہو ۔ دوسری طرف اسی انگلینڈ (لندن) میں اس کے بالکل برعکس مثال موجود ہے۔ انھوں نے بتایا کہ لندن کے ٹی وی ادارہ نے ایک خصوصی پروگرام بنایا۔ انھوں نے شہر کے باہر پر سکون مقام پر ایک مکان کرایہ پر لیا۔ اس کے بعد انھوں نے آٹھ آدمی منتخب کیے۔ ان میں چار مسلم نوجوان تھے جن کا کہنا تھا کہ سلمان رشدی کی کتاب پر بین لگنا چاہیے اور چار غیر مسلم (عیسائی )تھے جو یہ کہتے تھے کہ یہ آزادیٔ تحریر کا معاملہ ہے۔ اس معاملہ میں مسلمانوں کا ایجی ٹیشن کرنا درست نہیں۔ ان چار غیر مسلموں میں ایک عیسائی کتب فروش بھی تھا جو اپنی دکان پر سلمان رشدی کی کتاب ( دی سیٹینک ورسز) کا اسٹاک رکھے ہوئے تھا اور دکان کی بیرونی الماری میں اس کتاب کو ڈسپلے کیے ہوئے تھا۔ مسلمانوں کے مطالبہ کے باوجود وہ اس کتاب کو الماری سے ہٹانے کے لیےتیار نہیں تھا۔

 ان آٹھ آدمیوں کو مذکورہ مکان میں چار دن تک رکھا گیا۔ وہ وہاں ایک ساتھ کھانا کھاتے اور سنجیدہ انداز میں سلمان رشدی اور اس کی کتاب کے مسئلہ پر گفتگو کرتے۔ ان کے ساتھ ٹی وی کا عملہ بھی موجود تھاجو ان کی تمام سرگرمیوں کو برابر ریکارڈ کرتا رہا۔

 آخری دن جب ان سے انٹرویولیا گیا تو چاروں مخالفین اس بات پر متفق ہو چکے تھے کہ یہ کتاب نہیں چھپنا چاہیے تھی۔ حتی کہ کتب فروش نے صاف لفظوں میں یہ بات کہی کہ میں نے یہ طے کیا ہے کہ میں مسلمانوں کے جذبات کا خیال کرتے ہوئے اپنی دکان پر سلمان رشدی کی کتاب کی نمائش نہ کروں :

I have decided not to display The Satanic Verses in my shop in deference to the sentiment of the Muslims.

اس دنیا میں ناکامی اور کامیابی دونوں زیادہ تر طریقِ کار کا معاملہ ہے ۔ یہاں غلط طریقِ کار اختیار کرنے والا آدمی ناکام ہوتا ہے اور صحیح طریقِ کار اختیار کرنے والا آدمی کامیاب ۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom