دروازہ کھلتا ہے

روس میں 1917  میں کمیونسٹ انقلاب آیا۔ اس کے بعد پورے سوویت روس میں مذہب کو خلاف قانون قرار دے دیا گیا۔ مذہب کے نام پر تنظیم بنانا، اجتماع کرنا، کتاب چھاپنا، ہر چیز قانونی طور پر ممنوع قرار پائی۔ تاہم نصف صدی کی مجنونانہ مذہب دشمنی کے بعد وہاں کے حالات بدلنا شروع ہوئے۔ اندازہ ہے کہ امریکی صدر مسٹر رونالڈ ریگن کا دورۂ  ماسکو ( 29 مئی - 2 جون 1988) اس اعتبار سے روس میں نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ریگین روسی حکمرانوں سے جو بات منوانا چاہتے ہیں۔ ان میں مذہبی  آزادی بھی خصوصیت کے ساتھ شامل ہے ۔

اس دورےکے موقع پر ماسکو میں 63  ملکوں کے تقریباً  ساڑھے پانچ ہزار جرنلسٹ جمع ہوئے۔ ان کاکہنا ہے کہ 1947 میں جب نکسن -برزنیف ملاقات ماسکو میں ہوئی تھی تو صحافیوں پر سخت پابندیاں تھیں۔ مگر اس بار انھیں ہر قسم کی کھلی آزادی حاصل رہی ۔ یہ روس میں ایک نئے انقلاب کی علامت ہے جس کا آغاز روس کے موجودہ حکمراں گوربا چیف نے کیا ہے۔

اس سلسلے میں ماسکو سے جو خوش آئند خبریں آئی ہیں ، ان میں سے ایک یہ ہے کہ انٹرنیشنل پولس کے دفتر کے سامنے مختلف چیزوں کی فروخت کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان میں سب سے زیادہ غیر معمولی چیز بائبل کا روسی ترجمہ ہے ۔ یہ ترجمہ روس میں مسیحیت کی ہزار سالہ برسی کے موقع پر چھا پا گیا ہے اور اس کی قیمت 65  ڈالر ہے :

The most unusual buy has to be the modern Russian version of the Bible on sale periodically in the lobby in front of the international press briefing room. Put out to commemorate this summer's 1000th anniversary of Christianity in the Soviet Union, it retails for $65.

یہ خبر ٹائمس آف انڈیا (30  مئی 1988)  میں صفحہ 7  پر اور ہندستان ٹائمس (30  مئی 1988) میں صفحہ 16  پر شائع ہوئی ہے۔ یہ ایک بے حد اہم خبر ہے۔ وہ بظاہر مسیحیت کی ہزار سالہ برس سے تعلق رکھتی ہے مگر حقیقتاًوہ اشتراکی روس میں مذہب کے از سرِنو احیاء کی علامت ہے۔ یہ خبر بتاتی ہے کہ عارضی وقفے کے بعد روس میں دوبارہ مذہب کو آزادانہ عمل کے مواقع حاصل ہو گئے ہیں۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom