یکم جنوری

عیسوی کیلنڈر کے مطابق یکم جنوری کو نئے سال کا آغاز ہوتا ہے۔ چنانچہ پوری دنیا میں یکم جنوری کو سالِ نو(New Year’s Day) کا جشن منایا جاتا ہے۔نئے سال کو اس امید کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ آنے والا سال بہتر طور پر گزرے گا۔مگریہ مقصد اسی شخص کو حاصل ہوسکتا ہے، جواپنا محاسبہ کرتا رہے، نہ کہ ایسے شخص کو جو غفلت کی زندگی گزارے۔

قانونِ فطرت کے مطابق ،ہر نیادن اگلے دن ایک گزرا ہوا دن بن جاتا ہے، اور انسان کی عمر میں سے ایک دن کم ہوجاتا ہے۔ مثلاً یکم جنوری 1997 کے دن 31 دسمبر 1996 پرانا دن تھا۔ایک دن کے بعد یکم جنوری 1997 بھی لازمی طور پرتاریخ کا حصہ بن جائے گا۔اس دنیا میں ہر چیز نئی سے پرانی ہوتی رہتی ہے۔ہر حال آخرکار ماضی میں تبدیل ہو جاتا ہے، جس کو واپس لانا ممکن نہیں، لیکن اس کے تجربات سے فائدہ اٹھانا یقینی طور پر ممکن ہے ۔ یہ فطرت کا ایک اٹل اصول ہے۔

یہ موجودہ دنیا کا قانون ہے۔اس سلسلہ میں ہر عورت اور مرد کا پہلا فرض ہے کہ وہ اپنا محاسبہ  (introspection) کرے۔ کامیاب انسان وہ ہے، جو بے لاگ انداز میں بار بار اپنا جائزہ لیتا رہے۔ یعنی یہ دیکھنا کہ پچھلے سال ہم نے کیا کھویا ، اورکیا پایا۔ تاکہ وہ نئے سال کے لیے زیادہ بہتر منصوبہ بندی کرسکے۔ یہ کام ہر آدمی کو خود کرنا پڑتا ہے۔ کوئی دوسرا انسان آپ کو صرف مشورہ دے سکتا ہے، وہ آپ کے ذاتی محاسبہ کا عمل انجام نہیں دے سکتا ۔

ڈائری اس معاملہ میں مددگار عنصر (supporting element) کی حیثیت رکھتی ہے۔ جو شخص پورے سال اپنی ڈائری لکھے، وہ اپنی ذات کے لیے پوری طرح محاسبہ کا فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ مولانا وحید الدین خاں صاحب عام طور پر اپنے ملاقاتیوں کوڈائری لکھنے کا مشورہ دیا کرتے تھے۔ اس کا ریزن وہ یہ بتاتے تھے کہ اس سے آپ کو اپنا انٹلکچول ڈیولپمنٹ کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈائری حقیقۃً ایک شخص کی تجرباتی زندگی کا ریکارڈ ہے۔ اگر انسان ڈائری لکھنے کا سلسلہ شروع کرے تو یہ ڈائری ماضی کے تجربات کی روشنی میں اس کے حال میں ذہنی ارتقا کے لیے گائڈ بک ثابت ہوگی۔ (ڈاکٹر فریدہ خانم)

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom