ایک مثال

انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا (1984) میں انسانی حقوق (Human Rights) پر ایک مفصّل مقالہ ہے۔ اس کے پہلے پیراگراف میں بتایا گیا ہے کہ حقوق انسانی کا تصور اگر چہ قدیم زمانےسے شاعروں ، فلسفیوں اور سیاست دانوں کے یہاں پایا جاتا رہا ہے۔ مگر عملی صورت میں وہ صرف اٹھارویں صدی کے آخر میں امریکی اور فرانسیسی انقلاب کے بعد ظہور میں آیا ۔ (8/1183)

ایک شخص اگر صرف اس مقالے کو پڑھے ، اس سے زیادہ واقفیت حاصل کرنے کا موقع اس کو نہ مل سکے تو وہ اس موضوع کے بارے میں سخت ترین غلط فہمی کا شکار رہے گا۔ کیوں کہ اصل حقیقت یہ ہےکہ حقوقِ انسانی کا انقلاب ، مغربی تہذیب کے ظہور سے ہزار سال پہلے عرب میں اپنی کامل ترین صورت میں واقعہ بن چکا تھا۔ مغربی ملکوں میں حقوق انسانی کی بحالی خود اسی اسلامی انقلاب کا نتیجہ اور اس کےزیر اثر پیدا ہونے والا واقعہ ہے ۔

خود مغربی علم میں ایسے لوگ ہیں جنھوں نے کھلے طور پر اس واقعہ کا اعتراف کیا ہے۔ مثلاً مشہورانگریز مصنف ایچ جی ویلز (1946- 1866) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے خطبۂ حجۃ الوداع کا ذکرکرتے ہوئے کھلے لفظوں میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ انسانی برابری اور انسانی اخوت کا وعظ اگرچہ یسوع مسیحؑ کے یہاں بھی پایا جاتا ہے۔ مگر ان بنیادوں پر تاریخ میں پہلی بار جس شخصیت نے واقعی معنوں میں ایک عملی معاشرہ قائم کیا ، وہ صرف عرب پیغمبر محمد تھے :

H.G. Wells, The Outline of History (1920)

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom