اہل بیت

قرآن کی سورہ الاحزاب میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ سلم کے گھر والوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمہارا معاملہ عام انسانوں جیسا نہیں ہے۔ تمہارے گھروہ ہیں جہاں اللہ کی آیتوں کی اور حکمت کی تعلیم دی جاتی ہے، اس لیے تمہیں اپنی زندگی کواس کے مطابق بنانا چا ہیے۔ اس سلسلے میں ارشاد ہوا ہے :

وَقَرْنَ فِيْ بُيُوْتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَــبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْاُوْلٰى وَاَقِمْنَ الصَّلٰوةَ وَاٰتِيْنَ الزَّكٰوةَ وَاَطِعْنَ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ ۭ اِنَّمَا يُرِيْدُ اللّٰهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ اَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيْرًا (الاحزا ب: 33)

(اے پیغمبر کی بیویو) تم اپنے گھر میں قرار سے رہو اور پچھلی جاہلیت کی طرح دکھلاتی نہ پھرو۔ اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ   ادا کرو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔اللہ چاہتاہے کہ تم اہل بیت سے آلودگی کو دور کرے اور تم کو پوری طرح پاک کر دے۔

اس آیت میں اہل بیت سے مراد عام طور پر اہلِ بیتِ رسول لیا جاتا ہے۔ اور پھر یہ غیرضروری بحث چھیڑ دی جاتی ہے کہ اس سے مراد پیغمبر کی بیویاں ہیں یا فاطمہ کی اولاد ۔ یہ بحثیں اس لیے پیدا ہوتی ہیں کہ آیت کو صرف خاندانی معنوں میں لیا گیا ہے ۔ حالاں کہ اس سے مراد محدود نسلی معنی ٰمیں صرف خاندانِ نبوت نہیں ، بلکہ وسیع تر معنی میں خاندان ِدعوت ہے ۔ " پیغمبر کے گھر والے " کا مطلب ،دوسرے لفظوں میں ، "داعی حق کے گھر والے" ہے ۔

اس میں شک نہیں کہ آیت کے ابتدائی اور ظاہری مفہوم کے اعتبار سے یہاں اہل بیت کا مطلب اہل بیتِ رسول ہی ہے۔ مگر قرآن کی ہر آیت کا ایک ظاہری مفہوم ہوتا ہے اور ایک اس کا باطنی مفہوم (لكل آية منها ظهر وبطن ) اس اصول کے مطابق ، مذکورہ آیت میں ظاہری طور پر اگر چہ اہل بیت رسول کا ذکر ہے، مگر حقیقت کے اعتبار سے یہاں یہ بتایا جا رہا ہے کہ جو شخص لوگوں کے درمیان حق کا داعی بن کر کھڑا ہو، اس کے گھر کا طرز زندگی (Life-style) دوسروں سے مختلف ہونا چاہیے۔ اگر اس کا طرز زندگی دوسروں سے ممتاز  نہ ہو تو لوگ اس کے دعوتی امتیاز کو بھی نہ سمجھ سکیں گے ۔ وہ لوگوں کےدر میان داعی کا مقام حاصل کرنے میں ناکام رہے گا۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom