دو عملی

عراق کے حکمراں صدام حسین نے ۲ اگست ۱۹۹۰ء کو کویت میں اپنی فوجیں داخل کر دیں اور اس پر غاصبانہ قبضہ کر لیا۔ اس پر تمام علماء نے مذمت کے بیانات دیے۔ مولانا ابوالحسن علی ندوی نے سعودی حکمراں ملک فہد کے نام ٹیلی گرام بھیجا ۔ اس ٹیلی گرام میں مولانا نے کویت پر عراق کے غاصبانہ قبضہ کی مذمت کی اور یہ اپیل کی کہ عراق اپنی فوجوں کو کویت سے واپس بلالے (اخبار العالم الاسلامی ۳ ستمبر ۱۹۹۰)

۱۶ستمبر ۱۹۹۰ کو دہلی میں‘‘ کل ہند تحفظ حرمین شریفین کا نفرنس ’’ ہوئی۔ یہ کانفرنس مولانا منت اللہ رحمانی کی صدارت میں ایوان غالب میں ہوئی۔ اس کا افتتاح مسلم مجلس مشاورت کے صدر شیخ ذوالفقار الله نے کیا۔ ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے علماء نے اس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں متفقہ طور پر پاس کی گئی قرار داد میں کویت پر عراق کے غاصبانہ قبضہ کی پر زور مذمت کی گئی۔ مطالبہ کیا گیا کہ عراق بلا شرط اپنی فوجیں کویت سے واپس بلا لے۔ اور کویت کو اس کے نقصانات کا معاوضہ ادا کرے ۔ کانفرنس نے عراق کے حکمراں ٹولہ کے بے بنیاد پروپگنڈا کی مذمت کی اور کہا کہ مسلمان ان جھوٹے پروپگنڈوں سے متاثر نہ ہوں۔ (قومی آواز ۱۷ ستمبر ۱۹۹۰)

اس قسم کے مذمتی بیانات سراسر بے فائدہ ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ بیانات قیادت کے تقاضے کے تحت دیے جاتے ہیں نہ کہ اصول کے تقاضے کے تحت۔ اُن کی مذمت اگر اصول حق کی خاطر ہوتی تو وہ ہر غاصبانہ قبضہ کی مذمت کرتے ۔ جب کہ وہ صرف اس غاصبانہ قبضہ کی مذمت کر رہے ہیں جس سے ان کا قیا دتی مفاد وابستہ ہو ۔

ہندستان میں انفرادی سطح پر عین اسی قسم کے قبضہ غاصبانہ کے واقعات ہو رہے ہیں جیسا واقعہ کویت میں ہوا۔ مگر ہمارے علماء ان کی مذمت نہیں کرتے ۔ عراق کے غاصب کے جھوٹے پروپگنڈوں کی وہ تردید کرتے ہیں، مگر اپنے ملک کے غاصب کے جھوٹے پروپگنڈوں کو مان کر وہ خود اس کے سرپرست بن جاتے ہیں۔

 مسلم رہنماؤں کی یہ دو عملی موجودہ مسلمانوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس دو عملی نے ہمارے رہنماؤں کی تمام کارروائیوں کو بالکل بے اثر بنا دیا ہے۔ اس دو عملی کے باقی رہتے ہوئے ہر گز مسلمانان ہندکا بھلا ہونے والا نہیں۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom