دو کردار

بنو عباس نے بنو امیہ سے اقتدار چھینا تھا۔ اس کے بعد انھوں نے اموی خاندان کے ایک ایک فرد کو قتل کرنا شروع کیا تاکہ کوئی تخت کا دعویدار باقی نہ رہے ۔ تاہم ان کا ایک نوجوان (عبدالرحمن الداخل) ان کی پکڑ سے بچ گیا ۔ وہ دمشق سے بھاگ کر اسپین پہونچا۔ وہاں اس نے بنو امیہ کی مشہور سلطنت قائم کی ۔

بنو عباس کا دارالسلطنت بغداد تھا اور اسپین کی اموی حکومت کا دارالسلطنت قرطبہ ۔ مذکورہ تاریخی پس منظر کی وجہ سے دونوں میں مسلسل رقابت رہتی تھی۔ فرانس اس سمندر پار اموی سلطنت کا پڑوسی تھا۔ بغداد نے یہ کیا کہ اس نے فرانس کے عیسائی حکمران کی خدمت میں قیمتی تحفے روانہ کیے اور اس کی حوصلہ افزائی کی تاکہ وہ اسپین کی اموی حکومت کے خلاف کارروائی کر کے بغداد کے انتقامی جذبات کی تسکین کرے ۔

دوسری طرف بغداد کی عباسی سلطنت کا پڑوسی قسطنطنیہ تھا ۔ سابق رومی شہنشاہیت کا وارث قیصر اپنی سلطنت کا بڑا حصہ کھو کر اس وقت قسطنطنیہ میں اپنا مرکز قائم کیے ہوئے تھا۔ قیصر نے سوچا کہ بغدا د جس طرح اسپین پر حملہ کرنے کے لیے فرانس کے عیسائی حکمران کی مدد کر رہا ہے ، اسی طرح اگر میں بغداد کے خلاف مہم شروع کروں تو قرطبہ کی طرف سے مجھے مدد حاصل ہوگی۔

اس امید کے تحت قیصر قسطنطنیہ نے ۲۰۹ھ میں اپنا ایک سفیر قرطبہ کے اموی حکمراں عبدالرحمن الثانی کے پاس بھیجا ۔ بظاہر عبدالرحمن الثانی کو قیصر کے سفیر کا زبر دست خیر مقدم کر نا چاہیے تھا ۔ کیوں کہ وہ اس کے دشمن کے خلاف چڑھائی کا منصوبہ بنارہا تھا ۔ اس طرح وہ بغداد کے خلاف اپنے انتقامی جذبات کی تسکین حاصل کر سکتا تھا۔ مگر عبدالرحمن نے اس کی طرف توجہ نہیں کی۔ قیصر کے سفیر نے عبدالرحمن الثانی سے کہا کہ اگر آپ قیصر سے دوستی کریں تو اس کے تعاون سے آپ اپنی آبائی سلطنت( شام، عراق، عرب وغیرہ) عباسیوں سے واپس لے سکتے ہیں ۔ مگر عبدالرحمن الثانی نے قسطنطنیہ کے سفیر کو رسمی باتیں کر کے لوٹا دیا۔

انتقامی جذبات کی تسکین کے لیے دشمن کے دشمن کو دوست بنانا ایک سطحی فعل ہے۔ اعلیٰ انسان وہ ہے جو اس قسم کے جذبات سے اوپر اٹھ جائے۔ جو اصول کی بنا پر لوگوں سے معاملہ کرے نہ کہ دوستی اور دشمنی کی بناپر۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom