قیمتی نصیحت

تبلیغی جماعت کے ایک بزرگ نے تقریر کی۔ انھوں نے تبلیغ والوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا آپ لوگ جہاں بھی رہیں ، خاموشی کے ساتھ اپنا کام کریں ۔ وہاں کا جو نظام ہے ، اس میں نہ داخل ہوں اور نہ اس میں دخل دیں ۔

یہ نہایت عمدہ   نصیحت ہے۔ یہ اسلامی حکمت کے عین مطابق ہے ۔ مثال کے طور پر آپ ایک یونیورسٹی میں ہیں ۔ وہاں آپ نہ یونین کی سیاست میں داخل ہوں اور نہ وائس چانسلر کے خلاف ایجی ٹیشن کرنے میں حصہ لیں ۔ آپ ایک حکومتی نظام میں ہیں۔ وہاں آپ نہ عہدہ کے طالب بنیں اور نہ حکومت اور ایڈ منسٹریشن کی مخالفت میں وہ سرگرمیاں دکھائیں جو اپوزیشن کے لوگ کیا کرتے ہیں۔ ان تمام چیزوں سے الگ رہ کر آپ اپنے لیے    کام کا میدان تلاش کرلیں۔

اس طریق کار کا پہلا فائدہ یہ ہے کہ آدمی کو ہر نظام میں کام کرنے کا موقع مل جاتا ہے ۔ آدمی اگر نظام میں داخل ہو تو اس کو رقا بتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اور اگر وہ اس میں دخل دے تو نظام کی طرف سے طرح طرح کی رکاوٹیں پیش آتی ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ جو کام ہو سکتا ہے وہ بھی نہیں ہو پاتا۔ اور ساری طاقت بے فائدہ مشغولیتوں میں ضائع ہوکر رہ جاتی ہے۔

جو لوگ یہ طریق کار اختیار کریں وہ شکایت کی نفسیات سے بچے رہتے ہیں ۔ ان کی نظر ان مواقع پر نہیں ہوتی جن پر دوسرے لوگ قبضہ کیے ہوتے ہیں۔ ان کی نظر ہمیشہ ان مواقع پر ہوتی ہے جو دوسروں کے قبضہ کے باوجود ابھی تک خالی پڑا ہوا ہے ۔ اس طرح وہ تضاد سے محفوظ رہ کر ہر جگہ اپنے لیے کام کا میدان پالیتے ہیں۔ وہ اس قیمتی دولت کے مالک بن جاتے ہیں جس کو قرآن میں نفسِ مطمئنہ کہا گیا ہے ۔

 مفروضہ زیادتیوں کے خلاف" آواز بلند کرنا "کوئی کام نہیں ہے ۔ بلکہ امکانی مواقع کو استعمال کرنا   کام ہے۔ نظام کو توڑنے میں سرگرم ہونا کوئی کام نہیں ، بلکہ ذہنوں کو بدلنے کے لیے محنت کرنا کام ہے۔ اخبار کے صفحات میں جگہ حاصل کر نا کوئی کام نہیں، بلکہ خاموش فکر میں لگنا اصل کام ہے ۔ سٹرکوں پر مظاہرہ کر ناکوئی کام نہیں ۔ کام یہ ہے کہ آدمی اپنی تنہائیوں میں کام کے لیے تڑپے اور اس کی آنکھوں سے آنسوابل پڑیں۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom