منصوبۂ تخلیق کو سمجھیے

اسپین(Span) ایک دوماہی (bimonthly) میگزین ہے، جس کو ہندستان کا امریکی سفارت خانہ انگریزی، ہندی اور اردو میں شائع کرتا ہے۔اس کے مئی- جون 2021 کے ٹائٹل پیج پر عنوان تھا— ماحولیاتی بحران کا مقابلہ کرنا۔

 میگزین کے اکثر مضامین کا تعلق ماحولیاتی مسائل سے تھا۔ مثلاً لمحۂ فکریہ: آپ کی عادتِ طعام کرۂ ارض پر اثر انداز ہوتی ہے، فضائی آلودگی پر قابو پانا، ماحول موافق طرز حیات، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی قوت پیدا کرنا۔

موجودہ زمانے میں گلوبل وارمنگ کے بارے میں مسلسل خبریں آرہی ہیں۔صنعتی ترقی اپنے ساتھ صنعتی کثافت (industrial pollution) کا مسئلہ لائی ہے۔ اِس کثافت کے نتیجے میں گلوبل وارمنگ (global warming) کا واقعہ پیش آیا ہے،یعنی موسم میں بگاڑ (Chaotic weather conditions) ، پانی کے ذخیروں(گلیشیرس) کا پگھلنا، نازک حیوانات (fragile animals) کا خاتمہ، سمندر کے پانی کا آلودہ ہوجانا اور لائف سپورٹ سسٹم کا بگڑ جانا، وغیرہ۔ فطرت میں اِن تمام خرابیوں کی جڑ گلوبل وارمنگ ہے۔

گلوبل وارمنگ کا اصل سبب لائف اسٹائل کا مسئلہ ہے۔ دنیا کے موجودہ ذرائع صرف یہ اجازت دیتے ہیں کہ انسان اپنی حقیقی ضرورت (real need) کے بقدر اس کو استعمال کرے، لیکن آج کے انسان کا نشانہ پُرتعیش لائف اسٹائل (luxurious life style) ہو گیا ہے۔ انسان کا یہی غیرحقیقی گول ہے جس نے موجودہ زمانے میں گلوبل وارمنگ کا سنگین مسئلہ پیدا کیا ہے۔ گلوبل وارمنگ گویا کہ فطرت کی طرف سے اشاراتی زبان میں یہ اعلان ہے کہ انسان کا نشانہ موجودہ دنیا میں پورا ہونے والا نہیں۔یہ فطرت کے خلاف ہے، اور جو منصوبہ فطرت کے خلاف ہو، اس کی تکمیل اِس دنیا میں ممکن نہیں۔(ڈاکٹر فریدہ خانم)

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom