پیغمبر کی پیشین گوئی

‌  عَنْ مِرْدَاسٍ الأَسْلَمِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: "‌يَذْهَبُ ‌الصَّالِحُونَ الْأَوَّلُ فَالْأَوَّلُ وتَبْقَى ،‌حُثَالَةٌ ‌كَحُثَالَةِ ‌الشَّعِيرِ أَوِ التَّمْرِلَا يُبَالِيهُمُ اللهُ بَالَةً۔(رواه البخاری،حدیث  نمبر٦۴۳۴)

مرداس اسلمی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ صالح لوگ چلے جائیں گے ، ایک کے بعد ایک۔ اور پھر بھس رہ جائے گا، جیسے جو یا کھجور کا بھس ہوتا ہے ۔ اللہ کو ان کی کچھ پروانہ ہوگی۔

 اس حدیث میں ذهاب کا مطلب موت نہیں ہے۔ یعنی اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ امت کے صالح افراد مر جائیں گے اور غیر صالح افراد زندہ رکھے جائیں گے ۔ کیوں کہ موت تو سب کے اوپر یکساں طور پر آتی ہے۔ وہ صالح اور غیر صالح کے درمیان فرق نہیں کرتی۔

 اس حدیث میں در اصل یہ بتایا گیا ہے کہ بعد کے زمانہ میں اسلامی اداروں اور اسلامی حلقوں کا یہ حال ہو جائے گا کہ وہاں عمومی طور پر وہ لوگ جمع ہوں گے جو پست ذوق اور معمولی صلاحیت والے ہیں۔ بلند صلاحیت والے اور اعلی ذوق کے لوگ دینی شعبوں میں آنا کم ہو جائیں گے۔

 خدا کا دین ایک ہی دین ہے ۔ مگر نمائندگی کے اعتبار سے اس میں فرق ہو جاتا ہے۔ دین کی نمائندگی جب اعلیٰ سطح پر ہو تو اعلیٰ درجہ کے افراد اس کی طرف کھینچتے ہیں۔ اور جب دین کی نمائندگی پست سطح پر ہونے لگے تو پست درجہ کے لوگ ہی اس کی طرف آتے ہیں۔

 اداروں اور تحریکوں میں اگر اعلیٰ معیار کی تقریر اور تحریر کے ذریعہ دین کو پیش کیا جارہا ہو تو اعلیٰ سطح کے افراد اس کی طرف کھچیں گے ۔ ان سے جس کردار کا مظاہرہ ہوگا وہ بھی اعلی اور ارفع کر دار ہوگا۔ اور جب دین پیش کرنے والوں کے یہاں تقریر و تحریر اور اخلاق وکردار کا معیار پست ہو جائے تو اسی درجہ کے لوگ دینی حلقوں میں جمع ہوں گے جو دین کی نمائندگی کرنے والوں کا درجہ ہے۔

" اللہ کو ان کی پروا نہ ہوگی" کا مطلب یہ ہے کہ ایسے لوگوں کے ذریعہ دین کا کوئی بڑا کام نہیں انجام پاسکتا ۔ بڑا کام کرنے کے لیے بڑا دل اور اعلیٰ صلاحیت درکار ہوتی ہے۔ اور یہ چیزیں ان کے یہاں موجود نہ ہوں گی۔ ایسی حالت میں اس قسم کے لوگ کوئی بڑا دینی کام کس طرح انجام دے سکتے ہیں ۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom