اجتماع

پچھلے اعلان کے مطابق، الرسالہ مشن اور اسلامی مرکز کے مقصد سے اتفاق رکھنے والوں  کادوسرا کل ہند اجتماع ان شاء اللہ ہندستان کے تاریخی شہر بھوپال (مدھیہ پردیش) میں ہوگا۔ان شاء اللہ اس میں صدر اسلامی مرکز شرکت کریں گے۔ اور مشن سے تعلق رکھنے والے دوسرےاکثر اشخاص شریک ہوں گے۔

اجتماع کی کارروائی ان شاء اللہ بھوپال کی مشہور مسجد صوفیہ میں ۲۲ اکتوبر ۱۹۹۲ کو بروز جمعرات دوپہر کے وقت شروع ہوگی۔ اور ۲۴ اکتوبر بروز سنیچر نماز ظہر کے بعد ختم ہو جائے گی۔ شر کاء حضرات براہِ کرم ۲۲ اکتوبر کو دوپہر سے پہلے صوفیہ مسجد (بھوپال) میں پہنچ جائیں۔

 اس سلسلے میں انفرادی دعوت نامے جاری نہیں کیے جارہے ہیں۔ جو لوگ الرسالہ مشن سے وابستہ ہیں اور اس سے اتفاق رکھتے ہیں وہ اس اعلان کو کافی سمجھیں اور مقرر وقت پر بھوپال پہنچنےکی کو شش کریں۔ صوفیہ مسجد بھوپال کے محلہ احمد آباد میں واقع ہے۔ ریلوے اسٹیشن سے مسجد صوفیہ کا فاصلہ تین میل ہے۔ اسٹیشن سے بذریعہ بس آنے والے لوگ اسپتال کے بس اسٹاپ پر اتریں۔ان شاءاللہ گاڑی کا انتظام بھی رہے گا۔

 جو لوگ اجتماع میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں وہ اپنے اپنے مقام سے انفرادی یا اجتماعی طورپر اپنی آمد کی اطلاع ناظم اجتماع بھوپال کو روانہ کر دیں تاکہ انتظامات میں آسانی ہو۔ جو لوگ پہلے خط لکھ چکے ہیں وہ بھی از راہِ کرم دوبارہ ذیل کے پتے پر اطلاعی کارڈ بھیج کر اپنی تعداد سے مطلع فرمائیں۔

 اجتماع میں شرکت کا ارادہ رکھنے والے تمام حضرات کی طرف سے پیشگی اطلاع کا ملنابہت ضروری ہے۔ اطلاع بھیجنے کا پتہ اور ٹیلی فون نمبر یہ ہے:

 ایم۔ وائی۔ فاروقی، آفس سکریٹری الرسالہ اکیڈمی

ہاؤس نمبر ۳۰  احاطہ نور محمد خاں، پیر گیٹ، بھوپال (ایم پی)

M.Y. Farooqi, Office Secretary, Al-Risala Academy
30, Ahata Noor Mohammad Khan, Peer Gate, Bhopal 462001
Phone: (0755) 545956, 545948

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom