اطلاع کے بغیر

محمد اسماعیل صاحب (بمبئی) نے ایک "جماعت کے ساتھ امریکہ اور کناڈا میں وقت لگایا۔ مارچ ۱۹۸۹ کا واقعہ ہے۔ ان کی جماعت کناڈا کے ایک شہر میں گشت کر رہی تھی۔ اس سلسلہ میں وہ ایک مسلمان ڈاکٹر سے ملے ۔ ڈاکٹر" داڑھی" والے لوگوں کو اچانک دیکھ کر غصہ ہو گیا۔ اس نے کہا کہ تم لوگ پیشگی اطلاع کے بغیر (Without prior intimation) کیسے آگئے   ۔ جماعت میں ایک ڈاکٹر بھی شامل تھے۔ انھوں نے اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ جناب ، پیشگی اطلاع کے بغیر ہم آپ کے پاس اس لیے آگئے ہیں تا کہ آپ کو اس بات سے آگاہ کر دیں کہ اس طرح ایک دن پیشگی اطلاع کے بغیر ایک اور شخص (ملک الموت) آپ کے پاس آنے والا ہے ۔ وہ آپ کو ہمیشہ کے لیے یہاں سے اٹھا لے جائے گا :

We have come to tell you that a man will come to you one day without any prior intimation.

یہ خبر بلاشبہ تمام خبروں میں سب سے زیادہ اہم ہے۔ یہ ہر شخص کا اہم ترین ذاتی مسئلہ ہے۔ ضرورت ہے کہ تمام زندہ لوگوں کو اس خبر سے آگاہ کیا جائے ۔ قبل اس کے کہ آنے والا ان کے پاس اچانک آجائے ۔ حتی کہ ان لوگوں کو بھی اس خبر سے آگاہ کرنا ہے جو بظاہر اس کو مانتے ہیں ۔ کیوں کہ جاننے والوں نے بھی اب تک اس کو نہیں جانا ۔ ماننے والوں نے بھی ابھی اس کا یقین نہیں کیا ۔

بھونچال کس قدر بھیانک واقعہ ہے۔ مگر وہ ہمیشہ پیشگی اطلاع کے بغیر آتا ہے ۔ بھونچال کا سب سے زیادہ سنگین پہلو یہی ہے۔ یہی معاملہ موت کا بھی ہے۔ موت ایک فیصلہ کن قسم کا شخصی  بھونچال ہے ۔ وہ پیشگی اطلاع کے بغیر اچانک کسی روز آجاتی ہے ۔ آدمی چاہے یا نہ چاہے ، اس کو بہر حال موت کا سامنا کرنا ہے۔ اس کو بہر حال موت کے فیصلہ کے آگے سر جھکا دینا ہے۔

 موت کا سب سے نازک پہلو یہ ہے کہ وہ صرف خاتمہ نہیں ، بلکہ نئی زندگی کا آغاز ہے ۔ ایک ایسی زندگی جہاں آدمی کو خداوند عالم کی عدالت کے ترازو میں کھڑا ہونا ہے۔ جہاں اس کی ابدی جنت یا ابدی جہنم کا فیصلہ کیا جانا ہے۔ موت کا یہ پہلو اس کی سنگینی کو بے حساب حد تک بڑھا دیتا ہے۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom