استقامت کی صفت

استقامت کیا ہے۔ استقامت کا مطلب ہے ناموافق حالات کے باجود پوری دلجمعی سے اپنے مقصد پر لگے رہنا۔ یہ صفت دنیا میں انسان کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔ اصل یہ ہے کہ انسان کی زندگی میں کوئی مقصد آتا ہے تو اسی کے ساتھ دوسرے تقاضے بھی آتے رہتے ہیں۔ یہ دوسرے تقاضے انسان کو اس کے مقصد سے بار باربھٹکاتے (disctract) ہیں۔ ایسی حالت میں انسان کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ انسان اپنے آپ کو ڈی ریل (derail)ہونے سے بچائے۔ جس لائن کو انسان نے بطورِ مقصد اختیار کیا ہے، وہ اس لائن سے نہ ہٹے۔

زندگی میں کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ آدمی کو کامیابی ہی کامیابی حاصل ہوتی جائے۔انسان کو بار بار ایسے تجربات پیش آتے ہیں، جو اس کے لیے ناخوشگوار تجربات ہوتے ہیں۔ یہ ناخوشگوار تجربات آدمی کو استقامت کے راستے سے ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسی حالت میں استقامت پر قائم رہنے کی صرف ایک ہی تدبیر ہے۔ وہ یہ کہ آدمی وقتی نقصان سے بد دل نہ ہو۔ وہ وقتی نقصان کے باوجود اپنے سوچے سمجھے راستے پر قائم رہے۔

استقامت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آدمی کو زندگی میں سیدھا راستہ مل جائے، جو مڑے بغیر ہمیشہ سیدھی سمت میں چلتا رہے۔ ہمیشہ ایسا ہوگا کہ زندگی میں ناموافق حالات پیش آئیں گے، جو اس کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کریں گے۔ مگر یہ رکاوٹیں اپنی حقیقت کے اعتبار سے رکاوٹ نہیں ہوںگی، بلکہ وہ اس کے لیے مزید بہتر انداز سے مقصد کو سمجھنے اور منزل کی طرف آگے بڑھنے کا ذریعہ ہوگا۔ انگریزی زبان کا ایک مقولہ ہے، جو زندگی کی اس فطری حقیقت کو مزید قابلِ فہم (illustrate)کرتا ہے:

It is not ease, but effort, not facility but difficulty, makes men.

آسانی نہیں ، بلکہ جدوجہد، سہولت نہیں ، بلکہ مشکلات انسان کو انسان بناتی ہیں۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom