دور اول کا طریقہ

قرآن میں حضرت مریم کے بارےمیں اُختِ ہارون (مریم :۲۸) کا لفظ آیا ہے ۔ اس سلسلہ میں مختلف روایتیں تفسیر کی کتابوں میں نقل کی گئی ہیں۔ ایک روایت کے الفاظ یہ ہیں :

قَالَ كَعْبُ الْأَحْبَارِ بِحَضْرَةِ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ مريم ليست بأخت هرون أَخِي مُوسَى، فَقَالَتْ لَهُ عَائِشَةُ: كَذَبْتَ. فَقَالَ لَهَا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ إِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَهُ فَهُوَ أَصْدَقُ وَأَخْبَرُ، وَإِلَّا ‌فَإِنِّي ‌أَجِدُ ‌بَيْنَهُمَا مِنَ الْمُدَّةِ سِتَّمِائَةِ سَنَةٍ. قَالَ: فَسَكَتَتْ۔(القرطبي ،الجامع لأحكام القرآن، 11/ 100)

حضرت کعب نے حضرت عائشہ کی موجودگی میں کہا کہ مریم ، موسی کے بھائی ہارون کی بہن نہ تھیں۔ عائشہ نے ان سے فرمایا کہ تم نے جھوٹ کہا۔ انھوں نے عائشہ سے کہا کہ اے ام المومنین ، اگر رسول الله صلی اللہ وسلم نے ایسا کہا ہو تو وہ سب سے زیادہ سچے اور سب سے زیادہ باخبر تھے ۔ ورنہ میں ،مریم اور ہارون کے درمیان چھ سو سال کا فرق پاتا ہوں ۔

اس واقعہ پر غور کیجیے ۔ حضرت عائشہ ایک جلیل القدر صحابی پر تنقید کرتی ہیں اور تنقید میں نہایت سخت لفظ استعمال کرتی ہیں۔ مگر صحابی نہ ان کی تنقید پر غصہ ہوتے اور نہ ان کے سخت لفظ پر انھیں ملامت کرتے ۔ بلکہ یہ کہتے ہیں کہ میں جو کچھ کہہ رہا ہوں تاریخ کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں۔ اب آپ اگر کسی زیادہ طاقت ور دلیل (مثلا ً قولِ رسول) سے میری بات رد کر دیں تو میں اپنی رائے سے رجوع کرلوں گا۔ حضرت عائشہ حضرت کعب کی بات کے وزن کو محسوس کرتی ہیں اور فوراً  خاموش ہو جاتی ہیں (اس سلسلہ میں حضرت کعب کی تائید میں ایک قول رسول موجود ہے ۔ مگر اس وقت غالباً دونوں میں سے کسی کو اس کا علم نہ تھا)

 اسلام کے دور اول میں تنقید کا عام رواج تھا ۔ لوگ سخت زبان میں تنقید کرتے تھے ، تب بھی اس کو برا نہیں مانا جاتا تھا۔ اس زمانے  کا طریقہ یہ تھا کہ تنقید کو سن کو غصہ نہیں ہوتے تھے بلکہ یہ دیکھتے تھے کہ کہنے والے نے کیا بات کہی ہے ، اور یہ کہ وہ بات صحیح ہے یا غلط ۔ اسی طریقہ میں دور اول کے لوگوں نے خیر کو پایا تھا ، اور موجودہ زمانے  کے لوگ بھی اسی طریقہ میں خیر کو پاسکتے ہیں۔ اس کے سوا کوئی اور طریقہ خیر کو پانے کا نہیں ۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom