کائنات کا سبق

قرآن میں بار بار کہا گیا ہے کہ زمین و آسمان خدا کی حمد کی تسبیح بیان کرتے ہیں ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ خدا کی صفات اور اس کے کلمات کو نمایاں کر رہے ہیں۔ یہ انتظام اس لیے ہے تاکہ انسان ان سے سبق لے ، تاکہ وہ اپنے آپ کو کائناتی قافلہ کے ساتھ ہم آہنگ کر سکے ۔

زمین و آسمان کس زبان میں خدا کی پاکی بیان کرتے ہیں ۔ جواب یہ ہے کہ چپ کی زبان میں ۔ خدا اپنی کا ئنات میں چپ کی زبان میں بول رہا ہے۔ وہ واقعات کی زبان میں ہم سے ہم کلام ہے۔ اب جو لوگ صرف شور کی زبان سننا جانتے ہوں ، وہ خدا کا پیغام سننے سے محروم رہیں گے ۔

درخت کو دیکھئے ۔ ایک ہی مکمل وجود ہے مگر اس کی جڑیں نیچے زمین کی طرف جاتی ہیں اور اس کا تنہ او پر فضا کی طرف بلند ہوتا ہے۔ ایک ہی چیز میں دو متضاد خصوصیات کیوں ۔ اس لیے تاکہ آدمی چوکنا ہو ، تا کہ وہ سوچنے پر مجبور ہو سکے ۔ اس طرح آدمی کو چوکنا کر کے درخت یہ سبق دے رہا ہے کہ بلندی حاصل کرنا چاہتے ہو تو پہلے نچلی سطح پر اپنی بنیا دوں کو مضبوط کرو۔

 ہر چیز جو زمین پر کھڑی ہوئی ہو اس کا سایہ ہمیشہ نیچے پڑتا ہے ۔ اصل او پر اور سایہ نیچےکیوں ۔ انسان کے اندر کھوج پیدا کرنے کے لیے تاکہ وہ  سوچے ۔ جب آدمی قدرت کے اس مظہر پر سوچے گا تو اس پر یہ کھلے گا کہ زندگی کا سب سے اہم راز یہ ہے کہ ظاہری طور پر خواہ تم کوکتنی ہی بلندی حاصل ہو جائے ، اپنے اندرونی وجود کو ہمیشہ متواضع رکھو۔

سمندر کو دیکھیے ۔ سمندر کا پانی کھاری ہوتا ہے ۔ مگر یہی سمندر جب اپنے پانی کو بارش کی صورت میں انسانوں کے لیے برساتا ہے تو وہ میٹھا پانی بن جاتا ہے ۔ سمندر اور اس کی بارش میں یہ فرق کیوں ۔ اس لیے تا کہ آدمی اس کو دیکھ کر سوچے۔ جب آدمی سوچے گا تو اس پر یہ حقیقت کھلے گی کہ تمہارے سینے  میں خواہ تلخ جذبات امنڈ رہے ہوں مگر جب تم اپنے احساسات کو باہر نکالو تو اس کو ٹھنڈے اور میٹھے پانی کی مانند بنا کر نکالو۔

 کائنات خدا کا سبق ہے ، مگر وہ سبق اس کے لیے جس نے اپنے کان اور آنکھ کو کھلا رکھا ہو۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom