کم پر راضی ہونا

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں تھے ۔ آپ نے خواب میں دیکھا کہ آپ اپنے اصحاب کے ساتھ مکہ میں داخل ہوئے ۔ آپ نے وہاں طواف اور سعی کیا ۔ قربانی کی اور سرمنڈایا ۔ آپ نے یہ خواب اپنےاصحاب سے بیان کیا تو وہ بہت خوش ہوئے ۔ انھوں نے سمجھا کہ یہ اللہ کی طرف سے عمرہ کی بشارت ہے۔چنانچہ تقریبا ً پندرہ سو آدمی سفر کے لیے تیار ہو گئے۔ آپ ان کے ساتھ مدینہ سے روانہ ہوئے ۔

 آپ اور آپ کے اصحاب مکہ سے ۹  میل کے فاصلہ پر حدیبیہ پہنچے تھے کہ قریش نے آگے بڑھ کر آپ کو روک دیا ۔ اور کہا کہ ہم آپ لوگوں کو مکہ میں داخل ہونے نہیں دیں گے۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان بات چیت شروع ہوئی ۔ آخر کار یہ طے ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مع اصحاب مدینہ واپس چلے جائیں۔ البتہ اگلے سال وہ خاموشی کے ساتھ آکر عمرہ کر سکتے ہیں ۔

اس معاہدہ کے مطابق آپ نے فیصلہ فرمایا کہ عمرہ  نہ کریں اور حدیبیہ سے واپس ہو کر مدینہ چلے جائیں تاہم قربانی کے جانور آپ کے ساتھ موجود تھے ۔ آپ نے فرمایا کہ اگر چہ ہم طواف اور سعی نہیں کر سکے ۔ تاہم قربانی اور حلق ہم کر سکتے ہیں۔ اٹھو ، اپنے جانوروں کو ذبح کرو اور سر کے بال منڈا لوقُومُوا ‌فَانْحَرُوا، ثُمَّ احْلِقُوا)صحيح البخاري(2731,  یہ گویاکم پر راضی ہو نا تھا۔ اگرچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم کے خواب کی بنا پر لوگوں کو پورا یقین ہو گیا تھا کہ وہ مکہ میں داخل ہوں گے ۔ طواف اور سعی کریں گے ۔ اور پھر قربانی اور حلق کریں گے۔ مگر جب ایسے حالات سامنے آئے کہ طواف اور سعی بظا ہر نا ممکن ہو گیا۔ اور صرف قربانی اور حلق ممکن رہ گیا۔ تو انھوں نے مکہ میں داخلہ اور طواف اور سعی کا ارادہ چھوڑ دیا اور قربانی اور حلق پر راضی ہو گئے  ۔

یہی زندگی کا راز ہے ۔ اس دنیا میں آدمی کو کم پہ راضی ہونا پڑتا ہے ۔ اس کے بعد وہ زیادہ کو پاتا ہے ۔ جو شخص پہلے مرحلہ میں کم پر راضی نہ ہو وہ نہ کم کو پاتا اور نہ زیادہ کو ۔ اس کے حصہ میں جو چیز آتی ہے وہ صرف یہ کہ وہ نزاع چھیڑ کر غیر ضروری طور پر اپنے کو برباد کرتا رہے۔ اور جب برباد ہو کر نزاع کے قابل نہ رہے تو یہ کہہ کر اپنے دل کو تسکین دینے کی کوشش کرے کہ میں تو کامیابی کے عین قریب پہنچ گیاتھا مگر دشمنوں کی سازش نے مجھ کو ناکام بنا دیا۔

کم پر راضی ہونا بھی رسول اللہ کی سنتوں میں سے ایک سنت ہے۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom