جھوٹی توجیہہ

کمیونسٹ ملکوں میں اس وقت جو سماج بنا ہے ، اس میں کچھ لوگ خوش حال ہیں اور کچھ لوگ بد حال کچھ لوگوں کی آمدنی بہت زیادہ ہے اور کچھ لوگوں کی آمدنی بہت کم ۔ یہ عین وہی صورت حال ہے جو بد نام سرمایہ دار ملکوں میں پائی جاتی ہے ۔ چنانچہ کیمونسٹ ملکوں میں ایسے لوگ پیدا ہوئے جنہوں نے اس صورت حال پر تنقید کی اور کہا کہ ساری قربانیوں کے بعد ہم نے جو کچھ پایا وہ کمتر شکل میں عین وہی ہےجوسرمایہ دار ملکوں میں پہلے سے موجود ہے۔

اس کے جواب میں کمیونسٹ چین میں ایک نیا نعرہ اختیار کیا گیا ہے ۔ اس چینی نعرہ کا ترجمہ یہ ہے کہ عوامی خوش حالی کا مطلب یہ نہیں کہ سب لوگ ایک ہی وقت میں یکساں طور پر خوش حال ہوں:

Common prosperity does not mean simultaneous prosperity.

انسان اپنی غلطی کی توجیہہ کرنے میں کتنا زیادہ ذہین ہے ، مگر اپنی غلطی کا اعتراف کرنے کے لیے وہ کتنا زیادہ بیوقوف بن جاتا ہے۔ ایک معاملہ میں وہ حد درجہ ذہین ہے ، اور دوسرے معاملہ میں حد درجہ بیوقوف ۔

یہی موجودہ دنیا کے بیشتر انسانوں کا حال ہے۔ وہ ایک اقدام کرتے ہیں۔ بعد کے تجربات بتاتے ہیں کہ ان کا اقدام غلط تھا۔ مگر وہ سیدھی طرح اپنی غلطی کا اعتراف نہیں کرتے۔ اس کے بجائے وہ اپنے اقدام کو درست ظاہر کرنے کے لیے ایک جھوٹی توجیہہ تلاش کر لیتے ہیں۔ بظاہر وہ سمجھتے ہیں کہ انھوں نے اپنے کو صحیح ثابت کر لیا۔ حالاں کہ ایسی ہر تو جیہہ صرف آدمی کی غلط کاری میں اضافہ کرتی ہے ۔ وہ اس کو غلط کا ر سے آگے بڑھا کر سرکش اور ظالم کےمقام پر پہونچا دیتی ہے ۔

غلطی کو چھپانا ، ایک غلطی کے بعد دوسری غلطی کر نا ہے۔ ایسے آدمی سے پوچھا جائے گا کہ جب تم نے اپنی غلطی پر پردہ ڈالنے کے لیے الفاظ پالیے   تو اپنی غلطی کے اعتراف کے لیے تم نے الفاظ کیوں نہیں پائے۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom