ردّ و قبول

۱۹۶۵ کا واقع ہے۔ ایک ہندستانی لڑکا ملک کے ایک گورنمنٹ کالج میں داخلہ کی درخواست دینے کے لیے گیا۔ اس کو جو ایڈمیشن فارم دیا گیا، اس میں دوسری باتوں کے علاوہ ریلیجن اور کا سٹ کا خانہ بھی موجود تھا۔ لڑکے نے فارم کے تمام خانے بھرے مگر ریلیجن اور کاسٹ کا خانہ اس نے سادہ چھوڑ دیا۔ اس نے جب اپنا فارم دفتر میں دیا تو کا ؤنٹر کلرک نے دیکھنے کے بعد اس کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ اور اس کی وجہ، کلرک کے الفاظ میں یہ تھی کہ اس کا فارم نا مکمل (incomplete) ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو  ––––––  (ٹائمس آف انڈیا، نئی دہلی ، ۲۸ اکتوبر ۱۹۹۰ صفحہ  ۱۰)

لڑکے کی درخواست داخلہ کو رد کرنے کا یہ سبب بالکل ٹکنکل تھا، وہ کوئی حقیقی سبب نہ تھا۔مگر موجوده دنیا میں ہر روز یہی قصہ پیش آرہا ہے۔ یہاں روزانہ بے شمار لوگ صرف اس لیے رد کر دیے جاتے ہیں کہ وہ انسان کے بنائے ہوئے "ٹیکنکل " معیار پر پورے نہیں اترے تھے۔ اس دنیا میں رد و قبول کے فیصلے حقیقی بنیاد پر نہیں ہوتے بلکہ صرف مصنوعی بنیاد پر تمام فیصلے کیے جارہے ہیں۔

یہ معیاری دنیا میں ایک غیر معیاری صورت حال ہے جو آج ہر طرف دکھائی دے رہی ہے، یہ خدا کے تخلیقی منصوبہ کے سراسر خلاف ہے۔ خدا صرف مصلحت امتحان کی بنا پر اس کو گوارا کر رہا ہے۔ جیسے ہی خدا کی مقرر کی ہوئی مدت امتحان پوری ہوگی ، خدا اچانک سارے نقشہ کو بدل دے گا۔ اس کے بعد خدا کی عدالت قائم ہوگی۔ یہ عدالت تمام لوگوں کے بارے میں حقیقی بنیادوں پر فیصلے کرے گی۔

جس طرح آج کوئی رد کیا جارہا ہے اور کوئی قبول کیا جارہا ہے۔ اسی طرح آخرت میں کوئی قبول کیا جائے گا اور کسی کو رد کر دیا جائے گا مگر فرق یہ ہے کہ آج کا فیصلہ انسان کے بنائے ہوئے مصنوعی معیار پر کیاجارہا ہے، اور آخرت کا فیصلہ خدا کے مقرر کیے ہوئے حقیقی معیار پر ہو گا۔

 اس وقت کتنے لوگ جن کو" داخلہ" دے دیا گیا تھا ، وہ نکال کر باہر کر دیے جائیں گے۔ اور کتنے لوگ جو داخلہ سے محروم کر دیے گئے تھے ، ان کی بابت حکم ہو گا کران کے لیے ابدی رحمتوں کےدروازہ سے کھول دو اور پھر کبھی ان کے اوپر انہیں بند نہ کرو ۔

یہ دن بہر حال آنے والا ہے، اس کے آنے میں کوئی شبہ نہیں ۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom