جمہوریت کیا ہے

جمہوریت (democracy) کوئی مذہبی عقیدہ نہیں ہے۔ جمہوریت در اصل سیاست کے پرا من مینجمنٹ (peaceful management) کا دوسرا نام ہے۔ جمہوریت کو مجاریٹی رول کہا جاتا ہے۔ اس کا خلاصہ بھی یہی ہے۔ مجاریٹی رول سوشل مینجمنٹ کا ایک پرامن طریقہ ہے، جو پیس فل سیٹلمنٹ (peaceful settlement) پر مبنی ایک نظام ہے۔ قدیم زمانے میں حکومت کی تبدیلی کے لیے جنگ کی ضرورت ہوتی تھی، موجودہ جمہوریت نے یہ ممکن بنادیا ہے کہ ہر ایک پر امن طور پر اپنی مرضی کا سیاسی نظام بنائے۔ جمہوریت کا اپنا کوئی عقیدہ نہیں ہوتا۔ عوام کی اکثریت جس بات پر راضی ہوجائے، وہی نظام کی بنیاد بن جاتا ہے۔

جمہوریت الیکشن پر مبنی ایک نظام ہے۔ محدود مدت،مثلاً پانچ سال کے لیے آزاد اور منصفانہ (free and fair) الیکشن کرایا جاتا ہے۔ اس الیکشن میں اکثریت جس رائےپر اتفاق کرلے، وہی محدود مدت کے لیے نظام کی بنیاد قرار پائے گی۔ اس جمہوریت کے نظام میں ہر گروپ کو یہ موقع ہوتا ہے کہ وہ عوام کی رائے کو اپنے حق میں ہموار کرے۔ جمہوریت کا اصول یہ ہے کہ کسی الیکشن کے بعد اکثریت جس رائے کے حق میں ووٹ دے دے، اس کو سب لوگ ایک عملی ضرورت کے طور پر مان لیں۔ جن لوگوں کو اس رائے سے اتفاق نہ ہو، انھیں بھی الیکشن کے نتیجے کو مان لینا چاہیے۔ ان کو یہ موقع ہے کہ وہ عوامی رائے کو اپنے حق میں ہموار کریں، اور اگلے الیکشن تک انتظار کریں۔ جب اگلے الیکشن کا موقع ہو تو وہ لوگوں کو اپنا ہم خیال بنانے کی کوشش کریں۔ اگر اکثریت کی رائے، ان کے موافق ہوجائے تو ان کو موقع مل جائے گاکہ وہ اگلا نظام اپنی رائے کے مطابق بنائیں۔

جمہوریت کا یہ نظام اس لیے ہے کہ سماج میں امن قائم رہے، اور ہر گروپ کو یہ موقع ملے کہ وہ پر امن طریقے پر اپنی رائے کو لوگوں کے درمیان پھیلائے، اور جب لوگ اس کی رائے پر راضی ہوجائیں، تو وہ دوبارہ الیکشن کے ذریعہ اپنی رائے کے مطابق اگلا نظام بنائیں۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom