شخصيت كا ڈيولپمنٹ
كوئي شخص اگر اپنے عمل كا ايك نشانه بنائے۔ وه اس كے ليے عمل كرنا شروع كردے پھر وه اپنےنشانه كو پانے ميں كامياب هوجائے تو يه ايك كاميابي هے۔ مگر وه ايك چھوٹي كاميابي هے۔ اس كے برعكس، اگر آدمي اپنے نشانه كو پانے ميں كامياب نه رهے تو يه اس كے ليے زياده بڑي كاميابي کا زینہ بن سکتا هے۔
وہ اس طرح کہ آدمي اگر اپنے نشانه كو پانے ميں كامياب هوجائے تواس كا مطلب يه هے كه اس كا سچوريشن پوائنٹ (saturation point) آگیاهے۔ یعنی وه اپنے ترقی کےسفر كے خاتمہ (end) تك پهنچ چکاهے۔ اس كے برعكس، اگر وه اپنے نشانه كو پانے ميں ناكام رهے تو اس كا سفر ركے گا نهيں۔ اس كا ذهن اپنے ليے نئے اَوينيو (avenue)كي تلاش ميں لگا رهے گا۔ اس طرح بظاهر ناكام هونے كے باوجود اس كاعمل برابر جاري رهے گا۔ وه ايك كے بعد ايك نئي منزل كو پاتا رهے گا۔ يهاں تك كه وه اپنے مقرر نشانه (targeted goal) تك پهنچ جائے گا۔
آدمي اگر اپنے مقرر نشانه تك پهنچ جائے تو اس كے بعد يه هوتاهے كه اس كے ذهن ميں سرگرمي كا پراسس رك جاتا هے۔ شعوري يا غير شعوري طورپر وه سمجھ ليتاهے كه مجھ كو جو كچھ پانا تھا ميں نے پاليا۔ ليكن اگر آدمي مقرر نشانه كو پانے ميں ناكام رهے تو اس كے اندر ذهني سرگرمي (intellectual development) کا پراسس برابر جاري رهےگا۔ پهلےاگر وه صرف چل رها تھا تو اب وه جمپ (jump) كرنا شروع كردے گا۔ اس كے نتيجه ميں فطري طور پر ايسا هوگا كه ايك كے بعد ايك اس كے ذهن كي تمام كھڑكياں كھل جائيں گي۔ اس كي شخصيت كا كوئي گوشه ايسا نه رهے گا جو بند پڑا رهے۔ پهلے اگر وه مين (man) تھا تو اب وه سپر مين (superman)بن جائے گا۔ پهلے اگر وه زيرو تھا تو اب وه هيرو بن جائے گا اس طرح فطري عمل كے نتيجه ميں ايسا هوتا هے كه آدمي كے ليے ناكامي كا تجربه پهلے سے بھي زياده بڑي كاميابي كا ذريعه بن جاتا هے۔