ایک غلطی

ایک انگریزی میگزین میں ایک لطیفہ نظر سے گزرا۔ پال نام کا ایک بچہ اپنے باپ کے ساتھ چڑیا گھر دیکھنے کے لیے گیا۔ وہاں اس نے مختلف قسم کے جانور دیکھے۔ اس نے اپنے باپ سے کہا کہ میرے لیے ایک جانور خرید دیجیے۔ باپ نے کہا کہ اس کا کھانا ہم کہاں سے لائیں گے۔ بچہ نے جواب دیا کہ ان جانوروں میں سے ایک خرید دیجیے جن کے پنجرہ پر لکھا ہوا تھا کہ کھلانا نہیں ہے :

Paul went to the zoo with his father, "Buy an animal for me," he begged. "Where would we get his food? asked the father. The boy replied, "Buy one of those where it says on the cage: ‘No feeding’.

بچہ کی غلطی کیا تھی۔ اس کی غلطی یہ تھی کہ پنجرہ کے بورڈ پر جو بات زائرین کی نسبت سے لکھی ہوئی تھی، اس نے اس کو خود جانوروں کی نسبت سے سمجھ لیا۔ اس واقعہ میں یہ ایک نادان بچہ کا کلمہ تھا۔مگر عجیب بات ہے کہ بہت سے بڑے لوگ بھی اسی نادانی میں مبتلا نظر آتے ہیں۔

 ۳۰سال پہلے ایک مسلم دانشور نے "اسلامی اشتراکیت"کے موضوع پر ایک کتاب لکھی۔ اس میں انھوں نے دعویٰ کیا کہ زمین کسی کی ملکیت نہیں ہو سکتی۔ کیوں کہ قرآن میں ہے کہ إن الأرض لله (ز مین اللہ کی ہے) انھوں نے لکھا کہ زمین اللہ کی ہے، پھر وہ کسی انسان کی ملکیت کیسے ہو سکتی ہے۔ یہ دلیل مذکورہ قسم کی نادانی پر قائم تھی۔ اللہ کے مقابلے میں بلاشبہ زمین کا کوئی مالک نہیں ہوسکتا۔ مگر انسان اور انسان کے مقابلے میں ہر ایک کے مالکانہ حقوق ہیں جو خود شریعتِ الہٰی نے مقرر کیے ہیں۔ آیت میں جو بات خدا کی نسبت سے تھی اس کو مسلم دانشور نے انسان کی نسبت سے سمجھ لیا۔

 یہ غلطی بہت زیادہ عام ہے۔ موجودہ دنیا میں بیشتر غلطیاں اور گمراہیاں اس لیے پیدا ہوتی ہیں کہ ایک بات جس پہلو سے کہی گئی ہے اس کو وہاں سے ہٹا کر کسی اور پہلو سے جوڑ لیا جاتا ہے۔ اگر بات کو اس کے اصل مدعا پر رکھ کر اسے سمجھا جائے تو اکثر غلط فہمیوں اور گمراہیوں کی جڑ کٹ جائے۔

 ہر بات کسی خاص مفہوم میں کہی جاتی ہے۔ اگر بات کو اس کے مخصوص مفہوم سے الگ کر دیاجائے تو بات کچھ سے کچھ ہو جائے گی۔ حتی کہ خدا اور رسول کا کلام بھی۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom