ایک حدیث

أَبَو هُرَيْرَةَ رضي الله عنه يَقُولُ:قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: (‌أُمِرْتُ ‌بِقَرْيَةٍ تَأْكُلُ الْقُرَى، يَقُولُونَ يَثْرِبُ، وَهِيَ الْمَدِينَةُ (صحیح البخاری ، 1772 و   صحیح  مسلم ، 1382 والمؤطا، 1849) حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ مجھے ایک بستی کا حکم دیا گیا ہے، وہ بستیوں کو کھا جائے گی ۔ لوگ اس کو یثرب کہتے ہیں اور وہ مدینہ ہے۔

اس حدیث کو سمجھنے کے لیے ایک اصولی بات کو سامنے رکھنا بہت ضروری ہے ۔ وہ یہ کہ بہت سی باتیں ایسی ہیں جو اگرچہ ایک متعین صورت میں بیان کی جاتی ہیں۔ مگر اصلاً وہ باعتبارِ حقیقت مطلوب ہوتی ہیں نہ کہ باعتبار صورت ۔ اس کی ایک مثال بنو قریظہ کے واقعہ میں ملتی ہے۔

غزوۂ احزاب کے بعد جب آپ نے یہودی قبیلہ بنو قریظہ کی طرف جانے کا ارادہ کیا تو آپ نے اس کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص عصر کی نماز بنو قریظہ تک پہنچنے سے پہلے ہر گز نہ پڑھے۔ ‌لَا ‌يُصَلِّيَنَّ ‌أَحَدٌ الْعَصْرَ إِلَّا فِي بَنِي قُرَيْظَةَ( صحيح البخاري، 904)  لوگ مدینہ سے نکل کر روانہ ہوئے۔ مگر جب دیر ہونے لگی تو کچھ لوگوں نے راستے ہی میں عصر کی نماز پڑھی ، اور کچھ لوگوں نےحکم کی لفظی تعمیل کرتے ہوئے بنو قریظہ کی بستی میں پہنچ کر نماز ادا کی ۔

 جن لوگوں نے راستے میں نماز پڑھ لی۔ انھوں نے بظاہر حکم رسول کے خلاف کیا۔ مگر سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے باز پرس نہیں کی، بلکہ دونوں کے عمل کی تصویب فرمائی ۔ اس کی توجیہہ کرتے ہوئے محقق علماء نے لکھا ہے کہ جن لوگوں نے وقت آنے پر راستےمیں نماز پڑھ لی وہ غلطی پر نہ تھے۔ کیوں کہ انھوں نے سمجھا کہ آپ کی اصل مراد بنو قریظہ کی طرف جانے میں جلدی کرنا ہے نہ کہ نماز میں دیر کرنا ۔ لِأَنَّهُمْ ‌فَهِمُوا ‌أَنَّ ‌الْمُرَادَ إِنَّمَا هُوَ تَعْجِيلُ السَّيْرِ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ لَا تَأْخِيرُ الصَّلَاةِ،(السيرة النبويۃ لابن کثیر، المجلد الثالث ، صفحہ 227)س

اسلامی طریقہ یہ ہے کہ مقصد کے حصول کی ایک تدبیر اگر کارگرنہ ہو رہی ہو تو اس کو بدل کر دوسری تدبیر کے ذریعہ مقصد تک پہنچنے کی کوشش کی جائے۔ اس اصول کے تحت کبھی مقام عمل کو بدلا جاتا ہے ،جیسے مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت اور کبھی میدان عمل کو بدلا جاتا ہے، جیسے حدیبیہ کے معاہدہ کے ذریعہ جنگ کے میدان سے ہٹ کر دعوت کے میدان میں سرگرم ہونا۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom