خبرنامہ اسلامی مرکز— 187

1-الرسالہ مشن ملک اور بیرونِ ملک میں نہایت تیز رفتاری کے ساتھ مسلسل طور پر پھیل رہا ہے۔ خاص طور پر گذشتہ سالوں میں، الرسالہ کی ریڈر شپ (readership) میں حیرت ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ الرسالہ سے وابستہ افراد پورے گلوب پر پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ اپنے متعلقین، احباب، با ذوق افراد، اہلِ علم، سربرآوردہ شخصیات، علمی اداروں اور مساجد اور مدارس کے نام مسلسل طورپر اپنی طرف سے الرسالہ اور مطبوعاتِ الرسالہ کا خصوصی تحفہ پیش کررہے ہیں۔ اِس سلسلے میں ایک دل چسپ خبر یہ ہے کہ جون 2008 میں الرسالہ مشن سے وابستہ حیدرآباد (دکن) کے ایک صاحبِ خیر ساتھی نے اپنی طرف سے ایک ہزار افراد کے نام الرسالہ جاری کرایا ہے۔

2-مولانا محمد ذکوان ندوی کے تعاون سے شمالی یورپ کے مشہور ملک سویڈین (Sweden) میں کافی عرصے سے الرسالہ مشن پھیل رہا تھا۔ گذشتہ کئی سال سے سویڈن کے دارالسلطنت، اسٹاک ہوم(Stockholm) میں الرسالہ کی ایجنسی بھی قائم ہے۔ جون 2008 میں مسٹر اخلاق حسین انصاری نے شہر کے مرکزی مقام پر الرسالہ کی مطبوعات پر مشتمل ایک لائبری بھی قائم کردی ہے۔ اِس لائبریری سے لوگ بڑی تعداد میں استفادہ کررہے ہیں۔

3-الرسالہ مشن سے وابستہ ایک صاحب ِ خیر جو ویسٹ انڈیز (West Indies) میں مقیم ہیں، جون 2008 میں انھوں نے مولانا وحید الدین خاں صاحب کے ہندی ترجمۂ قرآن کی تین ہزار سے زیادہ کاپیاں انڈیا میں غیر مسلم حضرات کے درمیان مفت تقسیم کرائی ہیں۔

4-برادر محترم مولانا محمد ذکوان ندوی    السلام علیکم ورحمۃ اللہ

الحمد للہ طالبِ عافیت بعافیت ہے۔ دہلی، جے پور، اندور کے سفرسے واپسی کے بعد دعوہ لائبریری کے لیے عنایت کردہ کتابیں دستیاب ہوئیں۔ تذکیر القرآن کا درس بروز اتوار بعد نماز عصر شروع کردیاگیا ہے۔ جس میں اسکول کے استاتذہ، طلباء اور گاؤں کے دیگر افراد شرکت کررہے ہیں۔ سی پی ایس کے پمفلٹس مسلم اور غیر مسلم میں تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے۔ جس سے نئی جنریشن اسلام کو عصری اسلوب میں سمجھنے کی کوشش کررہی ہے۔ الرسالہ اور دیگر کتابیں لائبریری سے لے کر لوگ پڑھ رہے ہیں۔ حضرت مولانا وحید الدین خاں اور سی پی ایس کے ارکان کا صدہا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے انتہائی مصروفیات کے باوجود مجھ سے ملاقات کی، اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا اور لائبریری کے لیے کتابیں فراہم کیں جس کے لیے ایک بار پھر شکریہ ادا کررہا ہوں۔ جزاک اللّٰہ خیراً کثیراً (قاری محمد جابر سراجی، جامعہ محمدیہ (الاقصیٰ لائبریری)گونڈہ، یوپی، 22 مئی 2008)۔

5 - عالی جناب محترم المقام مولانا وحید الدین خاں صاحب  السلام علیکم ورحمۃاللہ

غالباً تین سال قبل ناگ پور میں جناب عبد السلام اکبانی کی رہائش گاہ پر آپ سے ملاقات ہوئی تھی۔ میں نے ہندی روزنامہ ’’نوبھارت‘‘ کے لیے آپ کا انٹرویو بھی لیا تھا۔ آپ کی شخصیت سے بے حد متاثر ہوں۔ ’’الرسالہ‘‘ کے ذریعہ آپ اصلاح اور دعوت کا جو کام انجام دے رہے ہیں، اس کی مثال کہیں نہیں ملے گی۔ اللہ تعالی نے آپ کو علم وحکمت اور دانش وفراست سے خوب نوازا ہے۔ ’’الرسالہ‘‘ میں بیس پچیس سطروں میں آپ وہ بات کہہ دیتے ہیں جو سوصفحات کی کتابوں میں بھی نظر نہیں آتی۔بین الاقوامی وملکی حالات پر نظر، اسلامی اور اسلام مخالف سرگرمیوں کا جائزہ، تاریخ، ادب،فنونِ لطیفہ ہر ایک کی معلومات اور روز مرّہ کے حالات سے واقفیت، یہ سب کچھ ایک واحد شخص کے پاس ہونا، کسی کرامت سے کم نہیں ہے۔ آپ کے وجود سے مسلمانوں کو بڑی ہمّت اور حوصلہ ہے۔ اللہ آپ کی عمر دراز کرے۔ اہلِ ناگ پور آپ کی آمد کے منتظر ہیں (نثار اختر انصاری (جنرلسٹ)، ناگپور، 8 جون 2008)۔

6-

Al Risala Forum international (USA) brings to you both audio and text format of Al Risala Urdu Monthly published from the Islamic Centre, New Delhi- India. The Magazine carries very thought provoking articles authored by the Islamic scholar and thinker Maulana Wahiduddin Khan, the president of the Islamic Centre, New Delhi. The purpose of the audio format of Al Risala is to provide opportunity to those people who have little or no time to read. Such people can download the Audio Al Risala and burn a CD and listen while driving or otherwise.

Khaja Kaleemuddin (Al Risala Forum International (USA)

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom